اشتہار ۸؍اپریل ۱۸۸۶ء میں اس حمل کا لفظ کہاں لکھا تھا کہ اس حمل سے لڑکا ہوگا میرے اشتہار ۸؍اپریل میں اس حمل کا لفظ کہاں ہے اور اس کے ساتھ آریوں کو لعنتیں اور گالیاں سنا کر اپنے احمق اتباع کی نظروں میں اپنا سچا ہونا ثابت کر دیا۔ اس نے یا اس کے اتباع سے کسی نے یہ خیال نہ کیا کہ اس اشتہار میں اس حمل کا لفظ نہیں تو کیا ہوا اس میں یہ لفظ ’’جو لڑکا پیدا اب ہوگا آنے والا یہی ہے۔‘‘ تو صریح اور صاف موجود ہے۔ اور ہیں بھی یہ الفاظ الہامی نہ فہم اور رائے پر مبنی پھر ہمارا وہ الہام ۸؍اپریل ۱۸۸۶ء جس کے الفاظ مذکور سے لڑکا پیدا ہونے کا یقین ہونا تھا۔ جھوٹا نہیں تو اور کیا ہے۔ لہٰذا مناسب ہے کہ اس الہام کو ہم شیطان کا احتلام جان لیں۔ اور آئندہ اس دعوے سے دست بردار ہوجائیں اور جو ذلت ہے اس سے پہلے واقعہ ہوچکی ہے۔ اسی پر اکتفا کریں۔ آئندہ مخالفین سے اسلام اور مسلمانوں کی اور ہنسی نہ کرائیں مگر وہ حضرت حیا اور سچ سے کچھ تعلق… رکھتے۔ تو اپنا جھوٹا ہونا مانتے۔ وہ برابر اسی خیال میں رہے۔ یہاں تک کہ ۷ اگست ۸۷ء کو ایک منحوس و نامبارک لڑکا (بظاہر بشیر نام) قادیانی کے گھر میں پیدا ہوا پھر تو کیا تھا۔ قادیانی آسمان کو چڑھ گیا۔ اور اس نے بڑا شور و غل مچایا۔ پنجاب اور ہندوستان کے دوستوں کو اس لڑکے کے عقیقہ پر بلا کر یہ جتایا کہ وہ الہامی موعود لڑکا ہے عقیقہ کیا جس میں دف اور ڈھول بجائے گئے پھر کسی نے اعتراض کیا۔ تو اس نے جواب دیا کہ فرشتے آسمان پر باجے بجا رہے ہیں پھر ہم کیوں ان کی پیروی نہ کریں اور اس لڑکے کی پیدائش کے متعلق یہ اشتہار جاری کیا جو مطبع چشمہ فیض بٹالہ وکٹوریہ پریس لاہور وغیرہ ہیں۔ طبع ہوا۔
۲؎ اشاعتہ السنۃ نمبر ۸ جلد ۱۵ صفحہ ۱۷۶ تا ۱۷۹ مراسلہ ایک محقق متکلم از پونہ مندرجہ شحنہ ہند میرٹھ مطبوعہ ۱۶ ستمبر ۱۸۸۶ء ہمارے ایک عنایت فرمانے تین اشتہار ۲۰؍فروری و ۲۲ مارچ ۸۶ اور ۸ اپریل ۱۸۸۶ ء از جانب مرزا غلام احمد صاحب ہمارے پاس بھیجے ہیں۔ ان میں ایک پیشگوئی اور نیز ان کے وقوعہ کا ثبوت مدلل اور معقول طور پر درج ہے ……… مضمون اشتہارات مندرجہ بالا یاد کر کے ۷؍اگست ۱۸۸۷ء کو مرزا صاحب کے گھر میں ایک لڑکا پیدا ہوا اس وقت یہ اشتہار صداقت آثار ہمارے ساتھ ہی رکھا ہے جس کے دیکھنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ پیشگوئی کس قدر عالی شان اور واضح اور کھلی کھلی ہے اشتہار پر موصوف کے دو فقرہ ہیں۔ پہلا فقرہ ہے غالباً ایک لڑکا ابھی ہونے والا ہے ۔ بالضرور اس کے قریب حمل میں دوسرا فقرہ الہامیہ نازل من السماء و نزل من السماء جو نزول یا قریب نزول پر دلالت کرتا ہے پہلے یہ ظاہر کرتا ہے کہ لڑکا اس حمل میں جو اس کے قریب سے پیدا ہوگا۔ یہ دونوں فقرہ بہ آواز بلند شہادت دے رہے ہیں۔ کہ