اور لڑکی کے ورثاء کو خطوط لکھے جن کی نقل ذیل میں درج ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم مشفقی مکرمی اخویم مرزا احمد بیگ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ قادیاں میں میں نے جب واقعہ ہاٹلہ محمود فرزند آنمکرم کی خبر سنی تھی تو بہت درد و غم ہوا لیکن بوجہ اس کے کہ یہ عاجز بیمار تھا۔ اور خط نہیں لکھ سکتا تھا۔ اس واسطے عزا پرسی سے مجبور رہا۔ صدمہ فرزنداں حقیقت میں ایک ایسا صدمہ ہے۔ کہ شاید اس کے برابر دنیا میں اور کوئی صدمہ نہ ہوگا خصوصاً بچوں کی مائوں کے لیے تو سخت مصیبت ہوتی ہے۔ خداوند تعالیٰ آپ کو صبر بخشے اور اس کا بدل صاحب عمر عطا کرے اور عزیزی مرزا محمد بیگ کو عمر دراز بخشے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے کوئی بات اس کے آگے ان ہونی نہیں۔ آپ کے دل میں گو آخر اس عاجز کی نسبت کچھ غبار نہ ہو۔ لیکن خداوند علیم جانتا ہے۔ کہ اس عاجز کا دل بکلی صاف ہے۔ اور خدائے قادر مطلق سے آپ کے لیے خیر و برکت چاہتا ہوں میں نہیں جانتا کہ میں کس طریق اور کن لفظوں میں بیان کروں۔ تاکہ میرے دل کی محبت اور خلوص اور ہمدردی جو آپ کی نسبت مجھ کو ہے۔ آپ پر ظاہر ہو جائے مسلمانوں کی ہر ایک نزاع کا آخری فیصلہ قسم پر ہوتا ہے۔ جب ایک مسلمان خدا تعالیٰ کی قسم کھا جاتا ہے۔ تو دوسرا مسلمان اس کی نسبت فی الفور دل صاف کرلیتا ہے۔ سو مجھے خدائے تعالیٰ قادر مطلق کی قسم ہے۔ کہ میں اس بات میں بالکل سچا ہوں کہ مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوا تھا۔ کہ آپ کی دختر فلاں کا رشتہ اسی عاجز سے ہوگا۔ اگر دوسری جگہ ہوگا۔ تو خدا تعالیٰ کی تنبیہ وارد ہوں گی اور آخراسی جگہ ہوگا۔ کیونکہ آپ میرے عزیز اور پیارے تھے۔ اس لیے میں نے عین خیر خواہی سے آپ کو جتلایا کہ دوسری جگہ اس رشتہ کا کرنا ہرگز مبارک نہ ہوگا میں نہایت ظالم طبع ہوتا جو آپ پر ظاہر نہ کرتا اور میں آپ سے عاجزی اور ادب سے آپ کی خدمت میں ملتمس ہوں۔ کہ اس رشتہ سے آپ انحراف نہ فرمائیں کہ یہ آپ کی لڑکی کے لیے نہایت درجہ موجب برکت ہوگا۔ اور خدا تعالیٰ ان برکتوں کا دروازہ کھول دے گا جو آپ کے خیال میں نہیں کوئی غم اور فکر کی بات نہیں ہوگی۔ جیسا کہ اس کا حکم ہے جس کے ہاتھ میں زمین آسمان کی کنجی ہے۔ تو پھر کیوں اس میں خرابی ہوگی۔ اور آپ کو شاید معلوم ہوگا یا نہیں۔ کہ یہ پیشگوئی اس عاجز کی ہزار ہا لوگوں میں مشہور ہوچکی ہے۔ اور میرے خیال میں شاید دس لاکھ سے زیادہ آدمی ہے۔ جو اس پیشگوئی پر اطلاع رکھتا ہے۔ اور ایک جہان کی اس کی طرف آنکھ لگی ہوئی ہے۔ اور ہزاروں پادری شرارت سے نہیں بلکہ حماقت سے منتظر رہیں کہ یہ پیشگوئی جھوٹی نکلے اور ہمارا پلہ بھاری ہو۔ لیکن یقینا خدا تعالیٰ ان کو رسوا کرے گا۔ اور اپنے دین کی مدد کرے گا۔ میں نے لاہور میں جا کر معلوم کیا کہ ہزاروں مسلمان مساجد میں نماز