شجرہ نسب غلام احمد قادیانی حسب ایماربانی
مورث اعلیٰ
اب ناظرین شجرہ نسب سے اندازہ کرسکتے ہیں۔ کہ آیا پیشگوئی ہے۔ یا بے ہودہ گوئی؟ کیونکہ جس حالت میں سوائے غلام احمد کے کسی کے گھر میں قدرت ہی سے اولاد نہیں۔ اور دو عورتیں بیوہ موجود ہیں۔ اور جو مرزا امام الدین وغیرہ حیات ہیں۔ ان کے آگے بوجہ مسن ہونے کے کچھ اولاد کی امید نہیں۔ پھر یہ لکھنا ان کی یعنی میرے جدی بھائیوں کی بیوائوں سے گھر بھر جائیں گے۔ کسی جعلسازی اور پبلک کو دھوکہ دہی ہے۔
م… ’’خدا بڑی برکتیں اردگرد پھیلائے گا۔ اور ایک اجڑا ہوا گھرا تختہ سے آباد ہوگا۔‘‘ (ایضاًل… آج تک آپ کے اردگرد کوئی برکت نہیں پھیلی۔ نحوستیں ہی نحوستیں پھیلتی ہیں اور قصبہ قادیان آباد شدہ آپ سے اجاڑ اور ویران ہوگیا۔
م… ’’ایک ڈرائونا گھر برکتوں سے بھر جائے گا۔‘‘ (ایضاً)
ل… آج تک آپ کا گھر نحوستوں سے خدا نے بھرا ہوگا۔
م… ’’تیری ذریت منقطع نہ ہوگی اور آخری دنوں تک سرسبز رہے گی۔‘‘ (ایضاً)