ارد گرد سے برکت معدوم ہے۔ اب برکت سے برکت پائیں گے۔ اور اپنا نام بڑھائیں گے۔
م… ’’پھر بشارت دی تیرا گھر برکت سے بھر جائے گا۔ اور میں اپنی نعمتیں تجھ پر پوری کروں گا۔‘‘ (ایضاً)
ل… معلوم ہوا کہ اب تک ساحر قادیانی کا گھر نحوستوں سے بھرا ہوا ہے اور خدا کی کوئی نعمت اس پر پوری نہیں ہوئی جب پچاس برس تک محروم رہا۔ تو اب کیا مقسوم رہا۔م… ’’اور خواتین مبارکہ ہیں جن میں سے بعض کو تو بعد میں پائے گا۔ تیری نسل بہت ہوگی۔‘‘ (ایضاً)
ل… پچاس برس کی عمر ہوچکی ہنوز خواتین کی آرزو باقی ہے۔
سیاہی از صرفت و از او نرفت جب پچاس سال تک نسل نہ پھیلے تو اب
ترا کہ دست بازو گھر چہ دانی سفت اولاد پھیلنے کی کیا امید ہے۔ پیری وصد عیب ہمین گفتہ اند۔
م… ’’اور میں تیری ذریت کو بہت بڑھائوں گا۔‘‘ (ایضاً)
ل… شاید خدا کہتا ہے کہ میں مرزا کی ذریت کو منقطع کروں گا۔ اور نحوست دوں گا۔ مرزا صاحب آپ ہر ایک بات کو الٹے ہی سمجھتے ہیں۔
نہ ہو کیونکر تمہارا کار الٹا
تم الٹے بات الٹی یار الٹا
م… ’’مگر بعض ان میں سے کم عمر میں فوت بھی ہوں گے۔‘‘ (ایضاً)
ل… بعض بھی مکر قادیانی ہے اصل میں کلہم حکم ربانی ہے۔
م… ’’اور ہر ایک تیرے جدی بھائیوں کی جڑ کاٹی جائے گی۔ اور لا ولد رہ کر ختم ہو جائیں گے۔ یہاں تک کہ وہ نابود ہو جائیں گے۔ اور ان کے گھر بیوائوں سے بھر جائیں گے۔‘‘ (ایضاً)
ل… خدا نے یہ الہام سن کر خفا ہو کر فرمایا۔ کہ یہ پیشگوئی ہے۔ یا قصہ گوئی جو بات مدت سے ظاہر ہے۔ چالاکی سے اپنا الہام بتا کر لوگوں کو ناحق دھوکہ میں ڈالنا ہے۔ اور اپنے جدی بھائیوں کا دل دکھانا ہے اس کے بعد خدا نے ایک کاغذ پر اس اور اس کے جدی بھائیوں کا نسب معہ کیفیت قصص لکھ کر میری طرف ڈال دیا اور اشارہ واسطے مشتہر کرنے کے کیا۔ لہٰذا وہ شجرہ نسب پیش ارباب بصیرت کرکے ملتجی ہوں۔ کہ سب صاحبان غور فرما دیں۔ اور اس قادیانی نے جو محض جھوٹے قصہ بنا کر درج اشتہارات کیے ہیں۔ جب خود خدا اس کے کذب پر گواہی دیتا ہے۔ تو اب شک کیا ہے۔