م… ’’فرزند و لبند گرامی ارجمند مظہر الاوّل و الآخر مظہر الحق والعلائ۔‘‘ (ایضاً)
ل… خدا کہتا ہے۔ غلام جہاں بدبخت خسر الدنیا والآخرۃ مصدر باطل و العاطل۔
م… ’’کان اللہ نزل من السماء (گویا خدا ہی آسمان سے اتر آیا)‘‘ (ایضاً)
ل… خدا کا فرمان ہے کان الشیطان نزل عن الفلک۔ مرزا اس کا نزول تو ہوتا ہے۔ آپ کا اور آپ کے دونوں فرزند سابقہ کا نزول کہاں سے ہوا تھا؟
م… ’’جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الٰہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔‘‘ (ایضاً)
ل… کیا آپ کے اور آپ کے دونوں فرزندوں کا ظہور نا مبارک اور قہر الٰہی کے ظہور کا باعث ہوا تھا۔
م… ’’نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضا مندی کے عطر سے مسموع کیا ہے۔‘‘ (ایضاً)
ل… آیا آپ اور آپ کے دونوں لخت جگر ظلم محض ہیں جن کو خدا نے اپنے قہر غضب کے قطران سے منغض اور گندہ اس کو بھی خدا اسی تھیلے کا بٹہ بناتا ہے۔
م… ’’ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا۔‘‘ (ایضاً)
ل… پہلے ثلاثہ کاملہ میں کس کی روحیں پڑی تھیں اور کس کے زیر سایہ تھے۔ اس کی نسبت تو خدا کا یہ فرمان ہے کہ اس میں شیطان کی روح پڑے گی۔ اور خدا کا غضب اس پر پڑے گا۔
م… ’’وہ جلد جلد بڑھے گا۔‘‘ (ایضاً)
ل… خدا کہتا ہے۔ کہ محض جھوٹا ہے جلد جلد تو مرغی کا بچہ یا چار پائے کا نطفہ بڑھتا ہے۔ اگر وہ آپ کا بچہ ہے۔ تو آہستہ آہستہ پرورش پائے گا۔ بھلا مرزا صاحب آپ کے قول موافق وہ ہفتہ میں کتنے فٹ کا ہوگا اور بھلا ثلاثہ ہفتہ میں کتنے فٹ کا ہو جائے گا۔
م… ’’اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا۔‘‘ (ایضاً)
ل… کیا پہلا ثلاثہ امیر فقیروں کی قید کا باعث ہوا ہے۔ اور اب خدا کہتا ہے وہ دائم الحبس ہوگا۔
م… ’’اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۱۰۱،۱۰۲)
ل… پہلا ثلاثہ کیوں گمنام رہا اب خدا کہتا ہے۔ محض خلاف ہے۔ اس رذیل کا نام قادیان میں ہی بہت سے نہ جانیں گے۔
م… ’’اور قومیں اس سے برکت پائیں گی۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۱۰۲)
ل… ثابت ہوا کہ آج تک سب فرقے اسلام کی برکت سے محروم ہیں۔ اور مرزا صاحب کے