م… ’’وہ نور اللہ ہے۔‘‘ (ایضاً)
ل… وہ دیجور کھلم کھلا ہے۔
م… ’’مبارک وہ جو آسمان سے آتا ہے۔‘‘ (ایضاً)ل… خدا کہتا ہے۔ وہ آسمانی گولہ نہایت منحوس ہے جو پاتال کو جاتا ہے۔
م… ’’اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔‘‘ (ایضاً)
ل… آج تک مرزائی فرقہ میں عموماً اور مرزا صاحب پر خصوصاً قہر کا ساتھ تھا۔ جو اس مغضوب ربانی کے سبب جہان میں آیا تھا۔
م… ’’وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا۔‘‘ (ایضاً)
ل… شاید وہ صاحب ذلت و نحوست و نکبت ہوگا۔
م… ’’وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔‘‘ (ایضاً)
ل… خدا کہتا ہے کہ وہ مرزا کی طرح دنیا میں آ کر اعزاز شیطانی نفس اور روح منحوس کی نحوست سے بہتوں کو دائم المریض کرکے واصل فی النار کرے گا اور آخر کو خود بھی اسی میں پڑے گا۔ اس کا نام خر دجال ہوگا۔
م… ’’وہ کلمۃ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت غیوری نے اسے اپنے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔‘‘
(ایضاً)
ل… خدا اسے ناپاک بتلاتا ہے۔ جس کو شیطان نے اپنی شیطنت اور بے حمیّتی سے بھیجا ہے۔
م… ’’وہ بہت ذہین اور فہیم ہوگا۔‘‘ (ایضاً)
ل… وہ نہایت غبی اور کودن ہوگا۔
م… ’’اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا۔‘‘ (ایضاً)
ل… خدا کہتا ہے وہ نہایت غلیظ القلب ہوگا۔ اور علوم صوری اور معنوی سے قطعی محروم رہے گا۔
م… ’’وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا (اس کے معنے سمجھ میں نہیں آئے)‘‘ (ایضاً)
ل… خدا نے اس کے معنے مجھ کو بتلائے ہیں۔ کان لگا کر سن لیجیے کہ ایک تو طلیحہ اور دوسرے اسود عنسی نے پیغمبر کا دعویٰ کیا تھا۔ اور اب غلام احمد قادیانی کر رہا ہے۔ یہ جنین سے دعوے رسالت کرکے تین کو چار کرے گا۔ قیاساً یہ صورت ہی ہوسکتی ہے ایک آپ اور دونوں آپ کی بیویاں چوتھا وہ۔