انگلش کا مفصل حال لکھیے کہ فلاں مقام اور رستہ میں لڑائی ہوگی اور فلاں فلاں مشہور اشخاص کام آئیں گے۔ اور فلاں گروہ مظفر اور منصور ہوگا وغیرہ مفصل حال لکھ کر دوسری براہین احمقیہ چھپوائیں تاکہ الہام کی حقیقت روشن ہو جائے ورنہ ایک نجومی کا قصہ شاہد حال ہوگا۔
بادشاہ… (ایک نجومی سے) یہ غنیم جو پیمبر آیا ہے۔ اس جنگ میں جس کی فتح ہوگی۔ اس کا نام بتلائو۔
نجومی… آپ کو فتح ہوگی اور غنیم کو شکست۔
بادشاہ… اچھا لکھ دو۔
نجومی… بہت بہتر یہ لیجیے اور فوراً لکھ دیا۔ جب گھر واپس آیا تو گھر والی نے اس کو تنگ کیا۔
گھر والی… یہ تو نے کیا کیا جو لکھ دیا۔ لکھ دینا مناسب نہ تھا۔ غیب کی بات ہے خبر نہیں کیا ہو۔
نجومی… میں نے جو کچھ کیا ہے۔ سوچ کر کیا ہے۔ اگر شکست ہوئی تو ہم سے کون پوچھے گا۔ اور فتح ہوئی تو پانچوں گھی میں ہیں۔ قادیانی نے بھی یہی سمجھا ہوگا۔ کہ اگر انگریزوں کی فتح ہوئی تو ہم ملہم بن جائیں گے۔ ورنہ خدانخواستہ غدر میں کون پوچھے گا اور اس کے خیال میں جنگ کا بھی ابھی اس کی زندگی میں ہونا ہی غیر ممکن ہے۔
م… ’’چونکہ پیشگوئیاں اختیاری بات نہیں۔ کہ ہمیشہ خوشخبری پر دلالت کریں۔‘‘ (ایضاً)
ل… شاید خوشخبری آپ کے مخالفوں کے لیے اختیاری نہیں۔ اور اپنی ذات اور معاونین کے لیے درم خریدہ معلوم ہوتی ہے۔ اور اپنی ذات خاص اور معاونین کی نسبت کوئی نحوست بدبختی حیات اور ممات کا الہام نہیں دیکھا۔ خدا کا بھی یہ خوب قاعدہ سے کہ یک طرفی خبریں دیا کرتا ہے۔ اور قادیانی پیغمبر بھی دریا ہے۔م… ’’اس لیے ہم بانکسار تمام مخالفین کی خدمت میں عرض کرتے ہیں۔ کہ اگر وہ کسی پیشگوئی کو اپنی نسبت ناگوار طبع پائیں۔ جیسی خبر موت فوت یا کسی اور مصیبت کی نسبت ہو تو اس بندہ ناچیز کو معذور تصور فرما دیں۔‘‘ (ایضاً)
ل… عجز و انکسار کا کیا موقع ہے عقلاً موت فوت کی خبر سے ناراض نہیں ہوتے بلکہ احسان مانتے ہیں۔ مگر مکاروں سے ضرور نفرت کرتے ہیں۔ آپ کسی کی حیات وفات کا حال اگر درج رسالہ کریں۔ تو چشم وا کرکے پہلے اپنی اور اپنی اولاد اور تمام کنبہ کو بھی اس خبریں شامل کرلیں تاکہ درست سمجھی جائے۔ اور اگر صرف مخالفوں کی ہی نسبت دریدہ ذہنی کی تو پھر ہمارے حملہ بھی آپ جانتے ہیں۔ قبر تک بھی پیچھا چھوٹنا مشکل ہوگا۔ اور یہ بھی یاد رہے کہ اگر پیشگوئی مطابق نہ پڑی تو