ل… اس کا نام فضل نہیں بلکہ قہر ہے۔ کہ آپ کی ضلالت اور بطالت کا باعث ہے اور مخالفین سے مخلصی نہیں۔ بلکہ شکنجہ عذاب میں گرفتاری ہے جو آپ کے حق میں موجب نہایت گریہ و زاری ہے۔
م… ’’یہ رسالہ قریب الاختتام ہے اور چند ہفتوں کا کام ہے۔‘‘ (ایضاً)
ل… ہم کو یہ الہام ہوتے ہیں۔ کہ چند چھوٹے قصوں کا اس میں انصرام ہوا ہے۔ جس کا آغاز ہے نہ انجام ہے۔ بلکہ ازاوّل تا آخر مجموعہ خیال ہے:
۳… ’’ اس رسالہ میں تین قسم کی پیشگوئیاں ہوں گی۔ اول وہ پیشگوئیاں کہ جو خوداس احقر کی ذات سے تعلق رکھتی ہیں… وہ پیشگوئیاں جو مذہب غیر کے پیشوائوں یاواعظوں سے تعلق رکھتی ہیں۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۹۸)
ل… یہ سب فریب ہے نہ کچھ رنج کا ذکر ہوگا، نہ راحت کا، نہ حیات کا، نہ وفات کا، اپنے معاونوں کی توصیف جابجا درج ہوگی۔ انشاء اللہ ہنگام طبع یہ سب حقیقت کھا جائے گی۔ جیسی براہینؔ احمقیہ سے ظاہر ہے اور اس کے مطالعہ الہامات سے باہر۔م… ’’ہم نے صرف بطور نمونہ چند نامی آریہ صاحبوں اور چند قادیان کے ہندئوں کو لیا ہے۔ جن کی نسبت مختلف قسم کی پیشگوئیاں ہیں۔‘‘ (ایضاً)
ل… چند نامی آریہ صاحبان وہ ہوں گے جنہوں نے مرزا کا مکرو فریب جو بذریعہ اشتہارات شائع کیا ہے۔ اور قادیاں کے ہندو وہ دس ساہوکار فرضی معاہدہ کرنے والے ہوں گے۔ جنہوں نے علیحدہ اشتہار چھپوا دیا تھا۔ کہ نہ ہم نے وعدہ ایک سال تک کا کیا۔ نہ ہم اس کے الہام کو راست مانتے ہیں۔ یہ سب مرزا کی جعلسازی ہے۔ خود ہی مسودہ بنایا ہے۔ خود ہی نام لکھ دیا۔ خود ہی چھپوا دیا۔ اگر اپنی ذات کو لیتے تو بہتر تھا۔ کیونکہ جگ بیتی سے آپ بیتی کا قصہ معتبر ہوگا۔
م… ’’اور اس تقریب پر یہ بھی خیال ہے کہ خداوند کریم ہماری محسن گورنمنٹ کو جن کے احسانات سے ہم کو یہ تمام تر فراغت حاصل ہے۔ ظالموں کے ہاتھ سے اپنی حمایت میں رکھے۔ روس منحوس کو محبوس کرکے ہماری گورنمنٹ کو فتح نصیب کرے تاہم وہ بشارتیں اگر مل جائیں تو درج کریں۔ انشاء اللہ۔‘‘ (ایضاً)
ل… اس الہام میں مرزا صاحب شاید انگریزوں کی فتح اور روس کی شکست بتائے گا۔ تاکہ انگریز خوش ہو کر اسے ثانی عیسیٰ مانیں۔ مگر یہ خیال خام ہے۔ دانایاں فرنگ ان فریبوں کو خوب جانتے ہیں اور شعبدوں سے بخوبی واقف ہیں۔ اگر مرزا کو الہام کا دعوے ہے۔ تو جنگ روس اور