ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
نہ یہ تحقیقات سنیں ہم کو آج تک خبر نہ تھی کہ علماء میں بھی اس دماغ کے لوگ موجود ہیں یہ بھی کہا کہ عجیب بات یہ ہے کہ نہ تو گفتگو کے وقت کسی کی وجاہت کا طبیعت پر اثر تھا اور نہ کہیں تقریر میں بے ربطی تھی اور ہر دعوے کے ساتھ دلیل اور اس وفد میں بعض شیعہ حضرات بھی تھے جو شاعر بھی تھے انہوں نے کہا کہ اتنی دیر گفتگو رہی مگر ایک لفظ بھی تہذیب سے گرا ہوا تقریر میں نہیں نکلا ۔ مجھ سے یہ سب ایک صاحب نے بیان کیا جو ان سے ملے ہوئے بیٹھے تھے ۔ میں نے یہ سن کر کہا کہ انہوں نے ابھی علماء دیکھے کہاں ہیں میں تو علماء کی جوتیوں کی گرد بھی نہیں ۔ علماء کی شان انہوں نے ابھی دیکھی کیا ہے ۔ خیر جو کچھ بھی ہوا میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ طالب علموں کی آبرو رکھ لی ۔ میں ان کو لینے کےلئے تو ریل پر گیا نہیں تھا مگر رخصت کے وقت جب وہ لوگ اسٹیشن پر پہنچ چکے میں بھی پہنچ گیا دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور کہا کہ کیوں تکلیف گوارا فرمائی ۔ میں نے کہا کہ اگر آنے کے وقت ریل پر آتا تو یہ آپ کی جاہ کا اثر سمجھا جاتا اور اب رخصت کے وقت کا آنا چاہ کا اثر ہے اس پر بھی سبحان اللہ کی آواز بلند ہو گئیں اور کہا کیا لطیفہ ہے ان میں سے جو شیعہ تھے وہ شاعر بھی تھے وہ بہت ہی محفوظ اور خوش تھے یہ سب اللہ کی طرف سے ہے ورنہ کسی کی کیا ہستی اور کیا وجود ۔ سب حق تعالی کا فضل اور اپنے بزرگوں کی دعاؤں کی برکت ہے ورنہ مجھ میں تو کوئی بھی ایسی بات نہیں نہ علم نہ عمل نہ کتابیں غور سے پڑھیں سبق پڑھا اور کتاب بند کر دی محض فضل ہی فضل ہے ۔ (536) ایک صاحب کو ان کی بد تمیزی پر تنبیہہ ایک نووارد صاحب حاضر ہوئے انہوں نے اس کے قبل بذریعہ خط حضرت والا سے کسی اپنی پریشانی کے متعلق عمل دریافت کیا تھا اس مضمون کا خلاصہ یہ تھا کہ میں فلاں پریشانی میں مبتلا ہوں حضرت والا کوئی عمل مجرب تحریر فرما دیں بعد کامیابی کے میں آپ کی خدمت بھی کر دوں گا ۔ آج بوقت ملاقات بعد مصافحہ حضرت والا کے دریافت فرمانے پر معلوم ہوا کہ یہ فلاں صاحب ہیں جنہوں نے اس قسم کا مضمون لکھا تھا اس پر حضرت والا نے دریافت فرمایا کہ عمل کے دریافت کرنے کا تو مضائقہ نہ تھا مگر یہ جو لکھا تھا کہ میں خدمت بھی کروں گا تو کیا میں کوئی تجارت کرتا ہوں جس کی بناء پر مجھ کو لالچ دیا گیا یہ کون سی انسانیت اور تہذیب کی بات ہے عرض کیا کہ بعض بزرگ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ وہ بغیر نذرانہ لئے ہوئے کوئی کام نہیں