ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
نہیں عورتوں کا کمال ہے اگر خدانخواستہ عورتیں بگڑ جائیں تو خاوند ان کا کچھ نہیں کر سکتے ۔ مردوں کی یہ تمام اکڑفوں اسی وقت تک ہے جب تک کہ عورت کچھ نہیں بولتی ۔ (203) خوش خطی کا قحط ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل خوش خطی تو فنا ہی ہو گئی ۔ اکثر بہت ہی بھدے خط آتے ہیں ۔ ہمارے حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا خط نسخ و نستعلیق دونوں قسم کا نہایت پاکیزہ تھا ۔ اللہ نے ہر قسم کا حسن دیا تھا ۔ حضرت گنگوھی رحمتہ اللہ علیہ کا نہایت خوش نما خط تھا ۔ ان حضرات کی تو ہر بات ہی دلکش تھی ۔ (204) برائی کی جڑ ختم کرنے کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک شخص کی ماں بدکار تھی اس نے ماں کو قتل کر دیا ۔ لوگوں نے پوچھا کہ یہ کیا کیا ان بد معاشوں کو کیوں نہ قتل کیا کہا کہ جڑ تو یہی تھی اس لئے جڑ ہی کو الگ کر دینا چاہیے ۔ یہ حکایت اس پر بیان فرمائی کہ ایک صاحب اپنی ملازمت کا ذکر کرتے ہوئے بیان کر رہے تھے کہ بہت سے کام ایسے ایسے کرنے پڑتے ہیں جن کو بوجہ خلاف دین ہونے کے کرنے کو دل نہیں چاہتا ۔ (205) عورت کو مطیع بنانے کی تدبیر ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ عورت کو مطیع بنانے کی یہی ایک تدبیر ہے کہ اس کو خوش رکھے اور یہی خاوند کو راضی رکھنے کی تدبیر ہے ۔ 6جمادی الثانی 1351ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم شنبہ (206) جدید تعلیم یافتہ حضرات کی تعلیمی استعدادہ ایک مولوی صاحب یہ ذکر کر رہے تھے کہ جس قدر تعلیم میں وسعت کی جا رہی ہے اور اس پر ہزاروں روپیہ صرف کیا جا رہا ہے اسی قدر قابلیت گھٹتی جاتی ہے حتی کہ ان جدید تعلیم یافتوں کا املاء تک صحیح نہیں ہوتا باوجود اس کے کہ وہ سرکاری عہدوں پر ممتاز ہو جاتے ہیں ۔ اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ یہ آپ نے بالکل صحیح فرمایا قابلیت کی یہ حالت ہے کہ بھائی اکبر علی