ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
طبیب نے اختیار کی ہے وہ بھی بدعت ہو گی اور اگر یہ بدعت نہیں تو وہ بھی بدعت نہیں اس کی نظیر حدیث میں ہے ان اللہ لا ینظر الی صورکم و لکن ینظر الی اعمالکم یعنی توجہ خاص نہیں ہوتی نظر خاص نہیں ہوتی تو اس سے علم تھوڑا ہی منتفی ہو گیا ۔ حسین عرب کے پوتے یہاں پر آئے تھے یہ اہل حدیث میں سے ہیں ۔ ایک دو روز قیام کیا ۔ یہاں کی باتیں سن کر کہنے لگے کہ یہ کتابی علم وہبی علم ہے ۔ میں نے کہا کہ یہ خدا کی نعمت ہے ۔ اب اگر کوئی صرف ظاہری علم رکھتا ہو وہ اس معالجہ پر اعتراض کرے گا کہ رحمت پر نظر کرنے سے منع کرتے ہیں ۔ (11) مولویوں کے غریب رہنے میں مصلحت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مولویوں غریب ہونے سے دل بھی دکھتا ہے مگر خیر اسی میں ہے کہ مولوی غریب ہی رہیں جو امیر مولوی ہیں یا جن کو ریاستوں سے وظیفہ ملتا ہے وہ دین کا ذرا سا بھی کام نہیں کرتے خالی پڑے رہتے ہیں کچھ بھی نہیں کرتے اس لئے ان کا غریب رہنا ہی مصلحت ہے ۔ (12) چالاکی اور پھوڑ پن میں فرق ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ چالاکی تو وہ ہے جس کو کوئی نہ سجھ سکے ورنہ تو پوڑ پن ہے جب پتہ لگ گیا تو ہوشیاری اور چالاکی ہی کیا ہوئی ۔ (13) ایک خط بد خط لکھا ہوا آیا اس کے سلسلہ میں فرمایا کہ ہمارے حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا خط نہایت پاکیزہ تھا ۔ میر پنجہ کش کے شاگرد تھے ۔ حضرت کا نستعلیق تو نہیں دیکھا مگر تسخ دیکھا ہے بہت ہی پاکیزہ خط تھا ۔ (14) علوم سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے علوم کا تمام عالم بھی مقابلہ نہیں کر سکتا جس بڑے سے بڑے متبحر سے چاہو پوچھ کر دیکھ لو کہ تمہارے علوم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیسے ہیں ہر شخص دل سے یہی کہے گا کہ ہیچ ہیں ۔ یہاں سے حضور کے