ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
اب یہ مارے گا تب بھاگا ۔ تو ایسے ایسے کوڑ مغز اور بد فہموں سے واسطہ پڑتا ہے یہ لوگ تو کہتے ہونگے کہ کس قصائی سے پالا پڑا ہے میں کہتا ہوں کہ کن بیلوں سے پالا پڑا ہے اسی طرح یہ شخص ستا رہا ہے بات کو صاف نہیں کرتا ۔ جب میری بات سن چکا کہ اس قسم کے تعویذ گنڈے نہیں چانتا تو اس کا جواب دیتا ہے کہ میں دس کوس سے چل کر آیا ہوں آیا ہو گا چل چلتا بن بد فہم بد عقل میں اب تعویذ گنڈے سیکھتا پھروں گا بے ہودہ کہیں کا ۔ (332) ہم لوگوں کے خواب در اصل خواب نہیں ایک شخص نے عرض کیا کہ فلاں شخص نے خواب دیکھا ہے ۔ فرمایا کہ مجھ کو خواب کی تعبیر سے مناسبت نہیں ہم تو طالب علم ہیں طالب علموں والی باتیں جانتے ہیں وہی آ کر ہم سے پوچھنا چاہیے ۔ اور یہ باتیں پیر جیوں کے یہاں جا کر کرنا چاہیے ۔ عرض کیا کہ حضور کے پاس تو خزانے ہیں فرمایا اتنا اور بھی کہہ دو کہ ہر چیز کے توکل کو ایک چار پائی لے آنا کہ اس کو بن دو اس لئے کہ آپ کے پاس ہر چیز کے خزانے ہیں ۔ اور اب میں اصلی بات کہتا ہوں اب تک تواضع ہی تھی کہ ہم لوگوں کو خواب خواب ہی نہیں ہوتے جس کی تعبیر ہو ۔ خواب ہوتے ہیں انبیاء کے صحابہ کے اولیاء کے ہم جیسوں کے بھی کوئی خواب ہیں ۔ پریشان خیالات کا نام خواب رکھ لیا ہے پھر ان کی تعبیر ہی کیا ہو ۔ عرض کیا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ حضور کے پاس خزانے ہیں ۔ فرمایا میں بھی تو کہہ رہا ہوں کہ کل کو ایک چار پائی لے آنا کہ اس کو بن دو ۔ تمہارے پاس سب خزانے ہیں ۔ اگر تمہارے پاس معقول جواب نہیں تو کیا بولنے کا جواب دینے کا کچھ شوق ہے خاموش بیٹھے رہو کیوں خواہ مخواہ بک بک لگاتے ہو جو میں کہہ رہا ہوں وہ جھوٹ ہے اور جو لوگ سمجھتے ہیں وہ سچ ہے کیا تم لوگوں کو یہی مشغلہ رہ گیا ہے کہ بے کار باتوں میں وقت کو خراب اور برباد کرتے ہو اور خواب میں رکھا کیا ہے ۔ بیدار بنو ۔ بیداری کی باتیں کرو میں تو اکثر ایسے خطوط کے جواب میں لکھ دیتا ہوں اور یہی میرا معمول ہے اور میں جھوٹ نہیں بولتا نہ تصنع کرتا ہوں بلکہ واقعہ بھی یہی ہے کہ مجھ کو خواب کی تعبیر سے مناسبت نہیں ۔ اور اگر کچھ ہے بھی تو اکثر لوگوں کے خواب خواب ہی نہیں ہوتے جن کی تعبیر دی جائے ۔ (333) اللہ کا نام آخرت کےلیے پڑھا جاتا ہے