ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
بھی یاد نہ ہو تو جب تک یاد نہ ہو تین مرتبہ سبحان اللہ پڑھ کر رکوع میں چلےجاؤ ۔ (230) نماز کس قدر سہل چیز ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میری نظر احتمالات پر بہت جاتی ہے اور یہ خدا کی نعمت ہے کہ مضر احتمالوں کو روکتا ہوں ۔ جس سے دوسروں کو نفع پہنچتا ہے اس روک ٹوک کو لوگ بد اخلاقی سمجھتے ہیں اس کے متعلق میں کہا کرتا ہوں کہ میری بد اخلاقی کا منشا خوش اخلاقی ہے کہ سب کو راحت پہنچانا چاہتا ہوں اور کلفت کے اسباب کو روکتا ہوں ۔ (231) مضر احتمالات سے روکنا اللہ کی بڑی نعمت ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں تو جیسے دوسروں کی اصلاح کا اہتمام کرتا ہوں الحمد للہ اپنے سے بھی غافل نہیں ہوں ہر وقت اپنی اصلاح کی فکر میں رہتا ہوں اور یہ تو راہ ہی ایسی ہے ۔ اندریں رہ می تراش و می خراش تا دم آخر دمے فارغ مباش (232) حضرت اپنی فکر اصلاح سے غافل نہیں تھے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ الحمد للہ میں خود کسی پر اپنی طرف سے بار ڈالنا نہیں چاہتا آپ کو سن کر تعجب ہو گا کہ اوروں پر تو کیا بار ڈالتا اپنے گھر والو کے ساتھ ایسا برتاؤ رکھتا ہوں کہ میری وجہ سے ان پر ذرہ برابر گرانی اور بار نہ ہو ۔ تنخواہ دار ملازموں تک کے ساتھ یہی برتاؤ ہے اور یہ میں تحدیت بالنعمۃ کے طور پر بیان کرتا ہوں کہنا تو نہیںچاہیے تھا مگر مصلحت تعلیم سے کچھ حرج بھی نہیں شاید اور کوئی اس پر عمل کر لے ۔ میری وجہ سے گھر والے ہوں یا تنخواہ دار ملازم ہوں یا دین کا تعلق رکھنے والے ہون یا نووارد آنے والے ہوں بحمد للہ تعالی کسی کو کوئی گرانی یا بار نہیں ہو اور مسلمان کا تو مذہب یہی ہونا چاہیے ۔ بہشت آنجا کہ آزارے نباشد کسے رابا کسے کارے نباشد مثلا عرض کرتا ہوں کہ میں چھینک کر الحمد للہ زور سے نہیں کہتا تاکہ دوسروں کو اس کے جواب کا اہتمام ن کرنا پڑے پھر اگر ایسے شخص کو دوسروں کی موذی حرکت پر تغیر ہو جاوے کہ ہم تو ان کے راحت کا اتنا خیال کرتے ہیں انہوں نے ہماری راحت کا کیوں نہیں خیال کیا تو اس کو