ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
تو اس پر ہے کہ یہ حمائل حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے جو آپ کو تسلیم ہے تو اب اگر یہ قرآن سنیوں کے قرآن سے ملتا جلتا ہے تو سنی مذہب حق ہے اور اگر نہیں تو شیعی مذہب حق ہے اس کا جواب دیجئے مگر کوئی جواب نہیں بن پڑا ۔ (245) وساوس بند ہونے کا کوئی تعویذ نہیں فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ فدوی کو نماز میں وسوسے آتے ہیں کوئی تعویذ دے دیجئے ۔ دیکھئے مریض ہیں اور طبیب سے اپنی تجویز بیان کرتے ہیں کہ مربا سیب دے دیجئے اس بد فہمی اور کوڑ مغزی کی کوئی حد ہے یہ درخواست کرنا چاہئے کہ کوئی علاج کر دو اب جو مناسب ہو (246) ادب میں غلو کی مذمت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بعض کو تو ادب میں بہت ہی غلو ہوتا ہے میں چاہتا ہوں کہ سب بے تکلف ہو کر رہیں اور اس کے ساتھ اپنی راحت کا بھی خیال رکھیں اور میری راحت کا بھی اس سے آگے بڑھنا اچھا نہیں معلوم ہوتا اور جانبین کو تکلیف بھی ہوتی ہے ۔ 8 جمادی الثانی 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم دو شنبہ (247) ترتیب تلاوت اور رسم الخط کی حفاظت کے اہتمام کی ضرورت ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ تلاوت کی ترتیب اور ہے اور نزول کی ترتیب اور ہے ۔ قرآن شریف کی حفاظت کے اہتمام میں یہ بھی ہے کہ اس کی ترتیب تلاوت میں بھی کوئی تغیر نہ کیا جائے حتی کہ یہ بھی جائز نہیں کہ رسم خط کے خلاف لکھا جائے اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس سے مواخذہ کریں گے ۔ (248) کامل کی صحبت اکسیر اعظم ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ کامل کی صحبت اکسیر اعظم ہے دیکھ لیجئے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی صحبت کی برکت سے صحابہ کرام کیا کچھ ہو گئے ۔ (249) خواب میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے ہیسات و اختلاف کے