ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
ہے ۔ (379) بات کرنے کا ادب ایک دیہاتی شخص نے تعویذ مانگا یہ نہیں کہا کہ کس چیز کا ۔ فرمایا کہ ادھوری بات سمجھ میں نہیں آئی دوبارہ پھر تعویذ کو کہا اور نام نہیں لیا کہ کس چیز کا تعویز ۔ تیسری مرتبہ کہا کہ اوپر کے اثر کا تعویذ دے دو دریافت فرمایا کہ جب تعویذ لکھا تھا تو اوپر کے اثر کا نام لیا تھا ۔ پھر میں کس چیز کا تعویذ دیتا یہ تعلیم کا اثر ہے مطلب تو تعلیم کرنے والے کا یہ تھا کہ فضول بات مت کرو ۔ ادھوری بات نہ کہو پوری بات کہو ۔ انہوں نے یہ سمجھا کہ ضروری بات بھی نہ کہو یہی ادب ہے ایک بات ہو تو اصلاح کی جائے ۔ (380) شیخ کا تعلق بھی نازک ہوتا ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ یہ اصلاح کا باب نہایت ہی نازک ہے ۔ ایسا ہی شیخ کا تعلق بھی نازک ہے کیونکہ اس طریق میں نفع کا مدار مناسبت پر ہے بدوں مناسبت کے نفع نہیں ہو سکتا یہ اعظم شرائط ہے اور یہی مناسبت پل صراط ہے ۔ ایک صاحب نے بہت عرصہ تک خط و کتابت کی اور ہر خط میں بیعت کی درخواست کی مگر میرا جی قبول نہ کرتا تھا آخر بہت سی کھود کرید کے بعد چور نکلا ایک خط میں لکھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کے مزاج میں سختی ہے کیا اس خیال کے ساتھ نفع ہو سکتا ہے اب بتلائیے میں مرید کر لیتا اور اس کے بعد یہ خط آتا کتنا رنج ہوتا ۔ بعض چیزیں ذوقی اور وجدانی ہوتی ہیں پہلے سے انقباض کی دلیل کیا بیان کی جاوے اس کا کوئی کیا انتظام کر سکتا ہے ۔ میں نے لکھ دیا کہ کہیں اور جگہ اصلاح کا تعلق پیدا کر لو مجھ سے تو تم کو نفع نہ ہو گا ۔ اعتراض اور نفع دونوں متضاد چیزیں ہیں ۔ 17 جمادی الثانی 1351ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم چہار شنبہ (381) شاہ لالی والی مسجد کی مرمت کا قصہ ایک صاحب نے عرض کیا کہ شاہ لال والی مسجد میں لکڑیوں کی چھت ہے جو بوسیدہ حالت میں ہے اس کے سو روپیہ جمع ہیں اب ڈاٹ کا ارادہ ہے حضرت کی اجازت کی ضرورت ہے فرمایا کہ اس میں میرا کوئی دخل نہیں متولی نہیں منتظم نہیں میں اجازت کے معنی نہیں سمجھا ۔ عرض