ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
شرط اسلام ہے تو پہلے مولانا کا اسلام ہی ثابت کر دیجئے ۔ مولانا کو معاذ اللہ انکار کرنا تھوڑا ہی مقصود تھا بلکہ ان صوفی صاحب کا ججز ثابت کرنا تھا کہ ہم تو ان کا اسلام مانتے ہیں ۔ مگر تم ثابت کرو ۔ ایسے بے ہودوں کا یہی جواب ہے پس پھر کہاں تھے غائب ۔ (436) بزرگوں کو رعب منجانب اللہ ہوتا ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بزرگی کا جو رعب ہوتا ہے وہ منجانب اللہ ہوتا ہے حق تعالی فرماتے ہیں ۔ و نجعل لکما سلطانا ۔ اس فرمانے کے بعد ہارون علیہ السلام اور موسی علیہ السلام دونوں فرعون کے دربار میں پہنچ گئے اور ذرہ برابر بھی اس کے دربار کی ہیبت کا ان پر اثر نہیں ہوا بلکہ خود ان کی ہیبت اور رعب کا اثر فرعون اور اس کے دریایوں پر ہوا ۔ یہ ہے وہ ہیبت اور رعب جو اہل اللہ کو عطا ہوتا ہے والد صاحب مرحوم نے ایک حکایت بیان فرمائی تھی کہ ایک بادشاہ کسی درویش سے ملنے گئے خادم نے بادشاہ کو دروازہ پر روک دیا کہ بلا اجازت اندر نہیں جا سکتے یہ مرید لوگ پیر کے سامنے کسی کی بھی حقیقت نہیں سمجھتے ۔ بادشاہ کو سخت ناگوار ہوا مگر اس وقت کچھ نہیں بولا خادم نے درویش کو اطلاع دی کہ بادشاہ زیارت کےلئے حاضر ہوئے ہیں ۔ درویش نے اجازت فرما دی کہ آنے دو ۔ بادشاہ دم بخود رہ گیا اور کچھ جواب نہیں بن پڑا ۔ ان حضرات کے قلوب میں تعلق مع اللہ کی قوت ہوتی ہے ۔ (437) خدا تعالی کے اہل اللہ سے تعلق کی مثال ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ خدا تعالی کے ساتھ اہل اللہ کی مثال بالکل ایسی ہے جیسے بچے کو ماں کے ساتھ تعلق ہوتا ہے اور بچہ سے نادان بچہ مراد ہے سو ماں کے ساتھ جو تعلق ہوتا ہے اس کے ہوتے ہوئے بچہ کو نہ شیر کا ڈر ہوتا ہے نہ بھیڑئیے کا نہ بادشاہ ظالم کا بس ایسا تعلق اہل اللہ کو اللہ تعالی سے ہو جاتا ہے ۔ حضرت شاہ شرف الدین بو علی قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے ایک خادم مبارز خاں چلے جا رہے تھے ادھر سے بادشاہ کے مقرر کردہ صوبہ دار گھوڑے پر سوار ہٹو بچو کرتے ہوئے آ رہے تھے اتفاق سے حضرت شاہ صاحب کے یہ خادم نہ بچ سکے تو اس عہدہ دار نے اس خادم کے ایک طمانچہ رسید کیا اس نے جا کر حضرت شاہ صاحب سے فریاد کی انکو جوش آ گیا اور