ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
کہ اس سے اور زیادہ اعتقاد ہو گا ۔ اور اگر تکلیف بھی ہوتی ہے تو کس کس تکلیف سے بچے گا ۔ سر میں درد ہوتا ہے اس کو دفع نہیں کر سکتے بخار ہو جاتا ہے اس کو دفع نہیں کر سکتے ۔ اسی طرح اس کو بھی درد سر اور بخار سمجھئے ۔ (269) متکبروں کا علاج ایک صاحب نے ایک پرچہ پیش کیا حضرت والا نے ملاحظہ فرما کر فرمایا کہ واقعہ تو اس میں لکھا مگر یہ نہیں لکھا کہ اس میں میرے کرنے کا کیا کام ہے ۔عرض کیا کہ تعویذ دے دیجئے ۔ فرمایا کہ اس میں تو نہیں لکھا اگر زبانی کہنا تھا تو ساری ہی بات زبانی کہہ دیتے اور اگر پرچہ دینا تھا تو ساری بات اس میں لکھواتے یہ کیا کہ آدھی بات تحریر میں اور آدھی زبانی ۔ ذرا عرضی تو دینا کسی حاکم کے یہاں جس میں آدھی بات لکھی ہوئی ہو اور آدھی زبانی ۔ دیکھیں کیسے کام ہو جائے گا ۔ عرض کیا کہ میں ابھی جانے والا ہوں ۔ فرمایا کہ کیا یہ میری بات کا جواب ہوا ۔ یہ اور دوسری تکلیف دینے والی بات کہی نہ معلوم تم اس کام کو کب سے سوچ رہے ہو گے اور نہ معلوم کے روز سے ارادہ کرتے کرتے آج آئے ہو ۔ اپنے لئے تو اتنی گنجائش اور یہاں پر دو گھنٹے کی بھی مہلت نہیں ۔ ملانوں کو تو غلام سمجھ رکھا ہے جس وقت آ گئے اسی وقت حکم کی تعمیل کرو کبھی کسی ضرورت سے عدالت میں حاکم کے یہاں درخواست دے کر بھی کہا ہے کہ ابھی جا رہا ہوں ۔ یہی وجہ ہے میرے اندر تغیر ہونے کی کہ ان لوگوں کے دل میں علم دین اور اہل علم کی وقعت نہیں اس لئے ایسے متکبروں کو میں بھی ٹھیک کرتا ہوں سو اس وقت چلتے بنو ۔ جانے سے پہلے مجھ کو مہلت نہیں دی گئی اور تم کو عجلت ہے اپنا حرج مت کرو ۔ اب وطن پہنچ کر بذریعہ تعویذ منگا لینا ۔ (270) روز گار ملنے کا وظیفہ ایک شخص نے عرض کیا کہ حضرت روز گار کےلئے ایک تعویز دے دیجئے ۔ فرمایا کہ روز گار کےلئے تعویز نہیں ہوتا ۔ اگر کچھ پڑھ سکو تو اللہ کا نام بتلا دوں ۔ عرض کیا بتلا دیجئے ۔ فرمایا کہ بعد نماز عشاء یا وہاب چودہ تسبیح اور چودہ دانے پڑھ لیا کرو ۔ اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف اس شخص نے مری ہوئی زبان سے کہ اکہ بہت اچھا ۔ اس پر فرمایا کہ طبیعت خوش نہیں ہوئی ۔ میں تمہاری نبضیں خوب پہچانتا ہوں ۔ تم یہیں آ کر ٹھیک ہوتے ہو اور جگہ تو تمہاری