ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
کہ محض ملاقات مقصود تھی ۔ فرمایا کہ منہ کھول کر اچھی طرح جیسے اور بیٹھے ہیں بیٹھو اور ہمیشہ یاد رکھو کہ آدمی کسی کےپاس اوے تو سلام کلام مصافحہ کچھ تو کرے یہ کیا جانوروں کی طرح آ کر بیٹھ گئے ۔ افسوس اصلاح کا تو نام و نشان نہیں ۔ اب صرف حضرات مشاہدہ کر لیں جو کہا کرتا ہوں کہ بزرگی اور ولایت تو آسان ہے مگر انسانیت آدمیت مشکل ہے صحیح ہے یا نہیں یہ صاحب باوجود درویش ہونے کے انسانیت سے معرا ہیں اسی واسطے میرے یہاں انسانیت آدمیت سکھلائی جاتی ہے اور اس کے دشوار ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس کا تعلق مخلوق سے ہے اور اس میں کمی ہونے سے مخلوق پر اثر پہنچتا ہے اور ان کا معاملہ بوجہ حقوق العباد ہونے کے مشکل ہے اور بزرگی ولایت کا تعلق ایک بڑی رحیم کریم ذات سے ہے وہ اگر اپنے حقوق کو معاف فرما دیں کچھ دشوار نہیں ۔ (294) حضور ﷺ کی عینی زیارت کس طرح ممکن ہے ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ خواب یا کشف سے جو زیارت حق تعالی کی ہوتی ہے وہ مثالی ہے ۔ سو حق تعالی کی رویت کے درجات مختلف ہیں ۔ جن لوگوں کو یہاں پر رویت ہوئی وہ مثالی ہوئی ۔ اصلی جنت میں ہو گی ۔ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی زیارت کبھی عینی بھی ہو سکتی ہے وہ اس طرح کہ یہاں سے حضور ﷺ کے جسد مبارک تک حجابات اٹھ جائیں اور اصلی صورت نظر آ جاوے باقی حضرت حق کی رویت دنیا میں عینی نہیں ہو سکتی اور ہر حال میں ان چیزوں کو قرب میں دخل نہیں بلکہ خود قرب کو اس میں دخل ہے مگر بلا لزوم بلکہ بعض اوقات یہ حالات خطرناک ہو جاتے ہیں کیونکہ ان میں بڑوں بڑوں سے غلطیاں ہو گئیں ہیں یعنی ان کے سمجھنے میں ۔ (295) اعمال معمول بہا طریق ہیں ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ایک مرتبہ فلاں مقام پر تشریف لے گئے تھے اسٹیشن سے دو میل کے فاصلے پرایک بزرگ مدفون ہیں حضرت نے اسٹیشن ہی پر فرمایا کہ یہاں پر کسی بزرگ کا مرقد ہے کیا یہ بات صحیح ہے فرمایا کہ مجھ کو نہیہ درجہ حاصل اور نہ یہ میری عادت ۔ خلاصہ یہ کہ جو بات طالب علموں میں نہیں ہوتی وہ ہم میں نہیں اگر طالب علمی کا نام درویشی ہے تو ہم درویش ہیں اور اگر کسی اور چیز کا نام درویشی ہے تو ہم درویش نہیں اور نہ ان