مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
باب۹ چندہ کے سلسلہ میں ضروری ہدایات وتنبیہات چندہ دہندگان کو تنبیہ ایک صاحب نے خط لکھا کہ آپ کے مدرسہ میں چندہ جاتا ہے ، آپ کے مدرسہ کی تفصیلات سے واقف ہونا چاہتا ہوں ،اور محاسب بن کر احتسابی انداز میں کچھ سوالات کئے تھے ، اور ایک فارم بھی ارسال کیا تھا کہ اس کو پر کر کے روانہ کر دیجئے۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی السلام علیکم آپ خود تشریف لاکر حالات کا جائزہ لیں ، کیا فارم پر آدمی غلط بات نہیں لکھ سکتا ، آپ وہاں بیٹھے بیٹھے صرف کاغذی تصدیق چاہتے ہیں ، آپ خود تشریف لاویں ، یا کسی معتمد کو بھیجئے ، آپ کا یہ طریقہ بالکل مفید نہیں ، اس سے مقصد حاصل نہ ہوگا ، آپ تو لوگوں کو غلط بیانی کا موقع فراہم کر رہے ہیں ، آپ نے جب کام اپنے ذمہ لیا ہے تو ڈھنگ سے کیجئے۔ صدیق احمد جامعہ عربیہ ، ھتورا ،باندہامداد کی غرض سے مدرسہ کے حالات کی تفتیش اور حضرت ؒ کا جواب ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ آپ کے مدرسہ میں کتنے طلبہ پڑھتے ہیں اور کتنے مدرسین پڑھاتے ہیں ، مدرسہ کا پتہ لکھ کر بھیجئے ، میں کچھ امداد کرنا چاہتا ہوں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط ملا کبھی تشریف لا کر خود حالات کا جائزہ لے لیں ، الحمد للہ اس سال ایک ہزار