مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
لوگوں کی مخالفت اور طعن وتشنیع کی پرواہ نہ کیجئے حضرت کے متعلقین میں سے ایک صاحب اپنے علاقہ میں دین کا کام کر رہے تھے لیکن لوگ ان کی بڑی مخالفت پر تلے ہوئے تھے ، بلا وجہ کے طرح طرح کے الزامات بھی ان پر لگائے جارہے تھے ، ان صاحب نے بد دل اور کبیدہ خاطر ہوکر حضرت اقدس کی خدمت میں تفصیلی حالات تحریر کئے اور مایوسی ظاہر کی ، حضرات نے جواب تحریر فرمایا ۔ برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ آپ کام کرتے رہیے ۔، لوگوں کے کہنے کا اثر نہ لیجئے ، دنیا میں ہر طرح کے لوگ رہتے ہیں ، کوئی ایسا نہیں جو دین کا کام کرے اور اس کو اس قسم کی باتیں نہ سنناپڑیں ۔ صدیق احمداخلاص کے ساتھ کام کرتے رہئے کوئی کچھ نہ بگاڑ سکے گا ایک صاحب نے اپنے مدرسہ کے حالات لکھے اور خیر وبرکت اور حفاظت کی دعاء کی درخواست کی اور لکھا کہ اس سال ایک بڑے عالم نے مدرسہ سے صرف ۱۰۰ فٹ کی دوری پر ایک مدرسہ قائم کر دیا ہے ان کے وسائل ہندو بیرون ہند زیادہ ہیں ۔ پہلے سے ان کے پاس بہت کافی رقم ہے ، حضرت میں تو بس آپ سے دعاء کی درخواست کرتا ہوں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ باسمہ سبحانہ مکرمی زید السلام علیکم ورحمۃ اللہ دعاء کررہا ہوں اللہ پاک مدرسہ کو ہر قسم کے شر ور سے محفوظ رکھے ، آپ اخلاص سے کام کرتے رہیں انشاء اللہ کوئی کچھ نہ کر سکے گا ۔ صدیق احمدمدرسہ کی شرور وفتن سے حفاظت کے لئے ایک مدرسہ کے ذمہ دار صاحب نے تحریر فرمایا کہ مدرسہ ایسے علاقہ میں ہے جہاں آئے دن شر وفساد ہوتا رہتا ہے ۔حالات بہت خراب ہیں ، شرور وفتن سے حفاظت کے لئے دعاء کیجئے ۔