مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ مولوی ۔۔۔۔۔۔۔ کی استعداد اچھی ہے ، اس وقت شاہی مراد آباد میں کتب خانہ میں کام کر رہے ہیں ، وہاں بالکل جی نہیں لگتا ، اگر آپ کے ذہن میں کوئی جگہ درسیات پڑھانے کی ہو تو مطلع فرمائیں ۔ صدیق احمدمدرس کی تقرری کے لئے سفارشی خط ایک فاضل طالب علم نے لکھا کہ آپ بستی کے مدرسہ میں میرے لئے سفارش کر دیجئے ، کہ مجھے وہاں پڑھانے کی جگہ مل جائے فی الحال میں مراد آباد میں ہوں ، بقر عید تک آپ کے خط کا انتظار کروں گا۔ جواب تحریر فرمایا ۔ عزیز م السلام علیکم اب تو یہ سال وہاں گذارئیے ، انشاء اللہ آئندہ سال کوئی بہتر انتظام ہوجائے گا ، کیا آپ نے بستی میں درخواست دی ہے ، اگر دی ہے تو پھر خط لکھ دیجئے کہ میرے حالات فلاں سے معلوم کر لیجئے ، میں انشاء اللہ اس میں سفارش لکھ دوں گا۔ صدیق احمدمدارس کے بعض حالات پر افسوس حضرت اقدس رحمۃ علیہ کے خاص شاگرد ، باصلاحیت ، دار العلوم دیوبند کے فاضل ومفتی نے اپنی بابت حضرت سے بعض مشورے کئے، حضرت اقدس چاہتے تھے کہ اس بڑے ادار ہ میں ان کا تقرر ہوجائے ، چنانچہ ذمہ داران مدرسہ کے نام حضرت نے سفارشی خط بھی تحریر فرمایا لیکن تقرر نہ ہوسکا ، حضرت کے شاگرد نے اس ادارہ میں داخلہ کی اجازت چاہی ، ان کے خط کے جواب میں حضرت نے تحریر فرمایا ۔