مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
حضرت کی تواضع وانکساری اور مشائخ کی اولاد کا احترام شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحبؒ کے داماد حضرت مولانا محمد عاقل صاحب کے داماد نے مدرسہ کی سنگ بنیاد کے لئے حضرت سے تاریخ چاہی ، حضرت مولانا محمد عاقل صاحب نے بھی سفارشی خط تحریر فرمایا تھا ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ ذی قعدہ کی آخر ی تاریخوں میں انشاء اللہ وقت نکالوں گا ، میری حاضری آپ کے اور حضرت مولانا محمد عاقل صاحب مد ظلہ کے حکم کی تعمیل میں ہوگی ، سنگ بنیاد تو حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب مد ظلہ (حضرت شیخ الحدیثؒ کے صاحبزادے) رکھیں گے ان کے ہوتے ہوئے کسی کو ہمت بھی نہ کرنا چاہئے ۔ اور نہ آپ کی نگاہ دوسری طرف جانی چاہئے ، اللہ پاک ان کی عمر میں برکت عطاء فرمائے اور ہم سب کی سر پرستی کے لئے تا دیر قائم رکھیں ، حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب ، مولانا محمد عاقل صاحب و دیگر حضرات سے بشر ط ملاقات ویاد بعد سلام دعاء کی درخواست کریں ۔ صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ھتوراحضرت کی تواضع وانکساری ہمارے حضرت اقدس ہمیشہ سے اپنے اکابر اور اکابر کے متعلقین اور ان کی اولاد کا بھی بہت ادب واحترام ولحاظ فرماتے ہیں گو وہ اہل علم وفضل بھی نہ ہوں لیکن صرف نسبت ہی کا بہت لحاظ فرماتے ہیں ۔ سہارنپور میں حضرت شیخ الحدیث ؒ کے داماد کے داماد نے اپنے مدرسہ کی سنگ بنیاد کے لئے تاریخ چاہی ، حضرت نے عدیم الفرصتی کے باوجود ان کی درخواست منظور فرمائی ۔ لیکن ساتھ یہ