مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
یہاں زکوۃو صدقہ کی رقم وصول کی جاتی ہے ، اس رقم سے مولوی صاحب کو تنخواہ دی جاسکتی ہے،یا نہیں ؟ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ دعاء کررہاہوں ، مدرس کو زکوۃ کی مد سے تنخواہ نہیں دی جاسکتی ، اگر غریب ہے تو اس کی امداد کر دیجئے ، تنخواہ میں وہ رقم نہ وضع کیجئے ۔ صدیق احمدقربانی کی رقم مدرسہ میں لگ سکتی ہے یا نہیں ایک صاحب نے دریافت کیا کہ قربانی وغیرہ کی رقم گائوں کے مکتب میں جس میں مقامی طلبہ پڑھتے ہیں خرچ کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ خرچ کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی السلام علیکم بچوں کی کتابوں اور ان کی فیس وغیرہ پر خرچ کیا جاسکتا ہے ، تنخواہ نہیں دی جاسکتی ۔ صدیق احمدمیت کے ترکہ سے قرآن خوانی اور مدرسہ میں چندہ دینا درست نہیں ایک محترمہ نے بہت کافی رقم حضرت کی خدمت میں بھیجی کہ میرے ایک عزیز کا انتقال ہوگیا ہے ، ان کے لئے اس سے ایصال ثواب کر ادیا جائے تاکہ ان کے لئے صدقہ جاریہ ہو ، اور وہ مال مرحوم کے ترکہ میں سے تھا ، حضرت نے قبول نہ فرماکر جواب تحریر فرمایا۔ محترمہ زید مجدہا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کی فرستادہ رقم جناب بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔ صاحب لے کر آئے ، مسئلہ یہ ہے کہ جب تک