مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
حضرت نے فرمایا مدرسہ تو دیہات ہی میں ہونا چاہیے ۔ دیہا ت میں کچھ پریشانیاں ضرور ہوتی ہیں لیکن شہر وں میں جو فتنے اور مسئلے کھڑے ہوتے ہیں ان کے مقابلے میں وہ پریشانیاں آسان ہیں ، شہروں میں ہر محلہ میں مکتب ہونا چاہئے ۔مدرسہ کیسی جگہ ہونا چاہئے باسمہ سبحانہ وتعالی مکرم بندہ زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ والا نامہ موصول ہو ا، حالات کا علم ہوا ۔ میں تو ایسی ہی جگہ مدرسہ پسند کرتا ہوں ، جہاں زیادہ ضرورت ہو ، خواہ وہاں صرف ناظرہ قرآن مجید ہی پڑھایا جائے ۔ آپ وہاں مدرسہ قائم کریں ، کوئی نہ کوئی اللہ کا بندہ کام کے لئے مل جائے گا۔ میری صحت اچھی نہیں ہے ۔ دعاء کیجئے۔ صدیق احمد جامعہ عربیہ ھتوراباندہمدرسہ کہاں کھولیں مکرمی السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک پریشانیوں کو دور فرمائے میں نے مشورہ دیا تھا کہ ایسی جگہ مدرسہ قائم کیجئے جہاں سکون سے کام ہو سکے،کام خاموشی سے کرئیے ، مناظرہ وغیرہ سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا ، انتشار بڑھ جاتا ہے ۔ آپ استخارہ کر لیں ، جہاں دل کا رجحان ہو بیٹھ جائیے اور کام شروع کر دیجئے ، اللہ پاک برکت عطاء فرمائے ۔ صدیق احمد