مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
کے قریب طلباء ایسے ہیں جن کے قیام وطعام کا مدرسہ سے انتظام کیا جاتا ہے ،۴۲ مدرس کام کر رہے ہیں ۔ مدرسہ کی شاخیں (۸۰)اسّی کے قریب ہیں ، جن میں بعض مکاتب ایسے ہیں کہ وہاں بھی طلبہ کے قیام وطعام کا انتظام ہے ۔ آپ کبھی تشریف لائیں تو تفصیلی حالات عرض کئے جائیں ۔ احقر صدیق احمد جامعہ عربیہ ،ھتورا ،باندہصحیح مصرف میں پیسہ خرچ کرنے کی ترغیب مکرم بندہ زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہاں آپ ایک دو یوم کا وقت نکال کر تشریف لائیں ،میں آپ کو وہ مقامات دکھادوں جہاں مساجد کی ضرورت ہے ، ایسی بھی مسجد یں ہیں جو اس وقت زیر تعمیر ہیں رقم نہ ہونے کی وجہ سے کام بند ہے ۔ اللہ پاک آپ کو جزاء خیر عطاء فرمائے ۔ آپ نے اس قسم کا خط لکھا ، میں نے تو کئی جگہ احباب کو خط لکھا کہ کوشش کیجئے کہ رقم صحیح مصرف میں خرچ ہو مگر لوگ بغیر تحقیق کے لوگوں کو رقم حوالہ کر دیتے ہیں جہاں ضرورت ہے وہاں نہیں صرف کرتے ۔ صدیق احمد جامعہ عربیہ ، ھتورا ۔باندہاستغناء کے ساتھ شکریہ کا خط ایک صاحب نے حضرت کے مدرسہ کے لئے کچھ قیمتی برتن عنایت فرمائے ، اور یہ بھی لکھا کہ حضرت والا مزید جن برتنوں کی ضرورت ہو تحریر فرمائیں ، انشاء اللہ بھیجوں گا۔ برتنوں کی ضرورت تو واقعی تھی ، لیکن حضرت نے فرمایا کہ اچھا نہیں معلوم ہوتا ، چنانچہ استغناء فرماتے ہوئے مزید