مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
کوئی رقم ملتی ہے تو ان لوگوں کو دیتا رہتا ہوں ، اگر اس کی بھی رسید رقم دینے والے طلب کرتے ہوں تو ان کی رقم واپس کر دی جائے ، میں نے رسید نہیں چھپوائی اور نہ یہ کام مجھے کرنا ہے ، ایک وقتی امداد کی ضرورت ہے، جس کو اعتقاد ہو کہ ان کی رقم میں خیانت نہ ہوگی وہ دے یا خود آکر ملاحظہ فرمائے اور ان مقامات میں رہنے والے لوگوں کودے دے ۔ مجھے بہت انتظار ہے وہ رقم بالکل محفوظ ہے ، آپ جلد جواب دیں کہ یہ رقم آپ کی معرفت ملی ہے ، یا کسی اور کی ۔ نیز اس کو کیا کروں ، واپس کردوں یا خرچ کروں ، براہ کرم جلد جواب لکھ کر حامل رقعہ ہذا کو دیدیں ، وہ میرے پاس بھیج دیں گے ۔ صدیق احمد جامعہ عربیہ ھتورا۔ باندہجس مد میں رقم دی جائے اسی مد میں صرف ہونی چاہئے ایک صاحب نے لکھا کہ ہمارے یہاں مدرسہ میں کچا فرش ہے ایک صاحب خیر نے پختہ فرش بنانے کے لئے کافی رقم دی ہے ، اور اس کو بنوانے کا وعدہ فرمایا ہے ، لیکن دوسرے حضرات کی رائے یہ ہے کہ چونکہ فرش کی ابھی زیادہ ضرورت نہیں ہے ، اس رقم کو ٹاٹ وغیرہ بچھانے کے لئے کام میں لایا جائے کیوں کہ اس کی ضرورت واقعی فوری اور زیادہ ہے ، آپ کا کیا حکم ہے ؟ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ باسمہ سبحانہ وتعالی مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم جو صاحب جس مد میں رقم دے رہے ہیں ، اسی مد میں خرچ ہونی چاہیے ، اپنی طرف سے اس میں کوئی تصرف نہ کیا جائے ، اس کے لئے علیحدہ سے انتظام کیا جائے ۔ صدیق احمد