مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
مدرسہ چلانے والوں کو اہم نصیحت ایک مدرسہ کے ذمہ دار صاحب نے تحریر فرمایا کہ اللہ کا شکر ہے مدرسہ اچھی طرح چل رہا ہے، آپ سے درخواست ہے کہ مدرسہ کے لئے ترقی کی دعاء فرمائیں ، اور مفید مشوروں سے نوازیں ۔ اور ہم سب کو نصائح سے سرفراز فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ دعاء کر رہا ہوں اللہ پاک ہر اعتبار سے ترقی عطاء فرمائے ۔ (۱) اخلاص اور محنت کے ساتھ کام کرتے رہیے۔ (۲) ہر ایک سے مل جل کر رہیے۔ (۳) خوش اخلاقی سے پیش آئیے۔ (۴) کسی کی طرف سے کچھ ناگواری ہو تو صبر کیجئے۔ صدیق احمداختلاف کی وجہ مدرسہ نہ چھوڑیں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ آپ کے حکم کے مطابق میں مدرسہ میں کام کررہا ہوں ۔ اس وقت مدرسہ میں ۶ ؍ طلبہ باہری ہیں تعلیم ہورہی ہے ، ایک مدرس کا انتظام کر لیا ہے ، لیکن لوگوں میں مخالفت ہے ، ایک دوسرا مدرسہ بھی مقابلہ میں بعض لوگوں نے کھول لیا ہے ، بعض لوگ اس بات پر اعتراض کرتے ہیں کہ مدرسہ کا کوئی صدر اور کوئی کمیٹی نہیں ۔ کبھی کبھی بڑی بدد لی اور تنگ دلی ہوجاتی ہے ۔ ، میرے بائیں طرف پیٹ میں درد ہوتا ہے دعاء صحت اور ایک تعویذ عنایت فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔