مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
افتتاح بخاری شریف کی دعوت پر حضرت اقدس کا جواب اور اہم مکتوب ایک بڑے مدرسہ کے ناظم صاحب نے بخاری شریف کے افتتاح کے لئے حضرت کو اپنے مدرسہ میں آنے کی دعوت دی اور بڑے اصرار کے ساتھ خط تحریر فرمایا جس میں لکھا کہ حضرت سے گذارش ہے کہ صرف چند منٹ کا وقت عنایت فرماکر بخاری شریف کا افتتاح فرمادیں ۔ حضرت اقدس دامت برکاتہم نے جواب تحریر فرمایا ۔ از مدرسہ عربیہ ہتورا ، ضلع باندہ مکرم بندہ زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خدا کرے مزاج بعافیت ہو ، آج لفافہ ملا ۔ مدرسہ میں حاضری میری سعادت ہے ، اگر موقع نکل سکے تو احقر کی ایک خواہش پوری ہوجائے گی ، اس کے بعد گذارش ہے کہ احقر سے کچھ بیان کرا لیجئے ، بخاری شریف کا افتتاح نہ کرائیے، اس کی اہلیت نہیں ، بخاری شریف آج تک پڑھائی نہیں ،کہیں اِذَا وُسِّدَ الْاَمْرُ إلیٰ غَیْرِ أھْلِہٖ فاَنْتَظِرِ السَّاعَۃَ کا مصداق نہ ہو۔ نیز احقر کا ایک مزاج ہے بخاری شریف کا افتتاح اور اختتام اسی شخص سے ہونا چاہئے جو اس وقت مدرسہ میں بخاری شریف پڑھائے ، اس مدرسہ کے کسی دوسرے مدرس سے بھی یہ کام نہ کرانا چاہیے ، چہ جائے کہ کسی دوسرے مدرسہ کے مدرس سے یہ کام لیا جائے ، اس سے طلبہ پر فطری طور پر یہ بات ذہن میں پیدا ہوگی کہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ شخص جو افتتاح یا ختم کرا رہا ہے ہمارے استاذ سے افضل ہے ۔ اور یہ خطرہ دل میں پیدا ہوجانا طالب علم کے لئے محرومی کا سبب ہو سکتا ہے ۔ یہ ضروری نہیں کہ اس خیال سے دوسرے بھی متفق ہوں ۔وَلِلنَّاسِ فِیْمَا یَعْشَقُوْنَ مَذَاہِبُ۔ اب آپ بتائیں جس پر اس خیال کا غلبہ ہو دیانۃ وہ اس کام کو کیسے کر سکتا ہے ، یہ اس لئے عرض کر دیا کہ وہاں اس کام کے لئے احقر سے اصرار نہ کیا جائے بلکہ اس سلسلہ میں کوئی گفتگو نہ ہو ۔ طالب دعاء احقر صدیق احمد