مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
سخت زمین میں زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے ایک صاحب نے تحریر فرمایا ۔ جہاں پر کام کررہا ہوں ، دینی ماحول بالکل نہیں ، بچوں کو پڑھاتا ہوں ماحول بہت خراب ہے تبلیغی کام بھی بہت کم ہے ۔ دینی فضا بالکل نہیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ برادرم السلام علیکم آپ محنت کرتے رہیں ۔ انشاء اللہ کامیابی ہوگی ، کہیں زمین سخت ہوتی ہے وہاں محنت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔ احقر صدیق احمدکام کیئے جائیے مباحثہ نہ کیجئے انشاء اللہ کامیابی ہوگی ایک صاحب ایسے علاقہ میں کام کررہے تھے جہاں اہل بدعت کا غلبہ تھا وہ سب ان مولوی صاحب کو تنگ کرتے تھے انہوں نے حضرت اقدس کی خدمت میں لکھا ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ دعاء کررہا ہوں اللہ پاک آپ سے کام لے ، محنت سے پڑھائیے انشاء اللہ کامیابی ہوگی، اہل بدعت ہر جگہ ایسا ہی کرتے ہیں ، ان سے بحث مباحثہ نہ کیا جائے ۔ اپنے کام سے کام رکھئے۔ صدیق احمدمخالفین کے ساتھ بھی خوش اخلاقی ونرمی کا برتائو کرتے رہنا چاہیے ایک صاحب نے لکھا کہ ہمارے علاقہ میں اہل بدعت اور مخالفین کا بہت زور ہے ، مسجد میں نماز تک پڑھنا منع کر دیا گیا ہے ۔ بڑی پریشانی میں ہوں ، گذارش ہے کہ احقر کی رہنمائی فرمائیں ۔ حضرت دامت برکاتہم نے جواب تحریر فرمایا ۔