مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
مدرسہ فاروقیہ کے لئے اپیل باسمہ سبحانہ وتعالی مدرسہ فاروقیہ ، پنّا ایم ۔پی ایک دینی ادارہ ہے ، جو ایک عرصہ سے دینی خدمات انجام دے رہا ہے ، جس میں اب تک مقامی طلبہ زیر تعلیم تھے ، اتنی گنجائش نہ تھی کہ بیرونی طلبہ کا انتظام ہوتا ، اب الحمد للہ چند حضرات اس طرف متوجہ ہوئے ہیں ، مدرسہ کی ایک وسیع عمارت کی تعمیر شروع ہوگئی ہے ، اپنی حیثیت کے مطابق حصہ لے رہے ہیں ، لیکن اس سے تکمیل نہ ہو سکے گی ، اس کے قرب وجوار میں کوئی دینی مکتب نہیں ہے ۔ تمام اہل خیر حضرات سے گذارش ہے کہ اس ادارہ کی مدد کریں ، اور احباب کو متوجہ فرمائیں ، احقر اس ادارہ میں حاضر ہوتا رہتا ہے ، اور اس کی ترقی کے لئے کوشاں ہے ۔ احقر صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ھتورا۔ باندہ ۴؍رمضان ۱۴۱۷ھشاگرد کے نام پرچہ باسمہ سبحانہ وتعالی مکرمی جناب مولانا عبد الغنی صاحب دام کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ مدرسہ فاروقیہ شہر پنّا احقر ہی نے قائم کیا ہے ، ایک عرصہ سے وہاں تعلیم ہورہی ہے ، مدرسہ کی اپنی عمارت بہت مختصر تھی اس میں جدید تعمیر ہورہی ہے ، اس میں وسعت زیادہ ہے ، بیرونی طلبہ بھی رہ سکیں گے ، اس علاقہ میں دینی مکاتب بالکل نہ تھے ، اب کچھ کام ہورہا ہے ، علاقہ غریب مسلمانوں کا ہے ، آپ کوشش کر دیں کہ مدرسہ کی سلیپ جلد پڑجائے ، کبھی وقت نکال کر تشریف