مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
مدرسہ میں پریشانی ہوتی ہی ہے مدرسہ کے ایک ذمہ دار صاحب نے مدرسہ سے متعلق مختلف پریشانیاں لکھیں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ برادرم السلام علیکم سب کا یہی حال ہے ، مدرسہ میں ہر ایک پریشان ہے ، آپ کے لئے دعاء کر رہا ہوں ۔ صدیق احمدکام تو سکون کی جگہ میں ہوتا ہے ایک صاحب نے لکھا کہ میں فلاں مقام پر کام کرتا ہوں ، لیکن وہاں کے حالات ٹھیک نہیں ، میری مخالفت بہت زیادہ ہے ، تراویح پڑھانے کا نمبر آیا تو کچھ لوگوں نے مخالفت کی کہ یہ تراویح نہیں پڑھائیں گے ، حضرت والاسے گذارش ہے کہ مجھے مشورہ عنایت فرمائیں میں کیا کروں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم اگر وہاں کے حالات مناسب نہیں ہیں تو دوسری جگہ جہاں سکون کے ساتھ کام کر سکیں کیجئے پریشانی میں تو کام بھی نہ ہوسکے گا ۔اللہ پاک بہتر بدل عطاء فرمائے۔ صدیق احمدایک مدرسہ ومکتب سے متعلق مشورہ (۱) ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ مدرسہ کے چندہ کی وصولیابی کے لئے جانا ہوتا ہے ، لوگ مدرسہ کا کھاتہ نمبر پوچھتے ہیں ، مدرسہ کا بینک کھاتہ نہیں ہے ، مدرسہ کے نام سے کھاتہ ہونے کے لئے شوری کمیٹی کا ہونا ضروری ہے ، آپ کا اس میں کیا حکم ہے ۔ (۲) مدرسہ میں جدید طلبہ کا داخلہ ہوتا ہے ، چند دنوں میں طلبہ بغیر اجازت بھاگ