مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
عزیزم السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک مدرسہ کو ہر اعتبار سے ترقی عطاء فرمائے ، اور تمام اخراجات کا تکفّل فرمائے ، لوگوں کی مخالفت کی پرواہ نہ کیجئے ، دوسرا مدرسہ کیسا ہے ، اس میں کیا تعلیم ہوتی ہے، آپ محنت کریں گے اس کا ثمرہ انشاء اللہ سامنے آئے گا ، بعض لوگوں کی قسمت میں اعتراض ہی ہے ، ہمیشہ یہی ہوا ہے ، انبیاء کے ساتھ عوام کا یہی معاملہ رہا ہے ۔ آپ تنگ دل نہ ہوں ، صبر وتحمل سے کام لیں تعویذ بھیج رہا ہوں ، سورہ فاتحہ سات بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کیجئے۔ (سوال) کتاب شروع کرانے کے خصوصاً قرآن پاک شروع کرانے کے کچھ پیسے وغیرہ لینا کیسا ہے ؟ (جواب) یہ نہ لینا چاہیے۔ (سوال) نکاح خوانی کا پیسہ لینا اور مستقل اس کے پیسے کے دینے کا رواج کیسا ہے ؟ (جواب) جواز کا فتوی ہے ۔ صدیق احمددین کی راہ میں طعنے بھی برداشت کئے جاتے ہیں ایک صاحب نے لکھا کہ میں مدرسہ میں مدرس ہوں بعض لوگ مجھ کو رہنے نہیں دیتے ، طرح طرح کے اعتراضات کرتے ہیں ،کہتے ہیں کہ حرام کھاتا ہے ، آپ مجھے مشورہ عنایت فرمائیں ۔ میں کیا کروں ، کیا مدرسہ چھوڑ دو ں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ باسمہ سبحانہ وتعالی مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ دین کی راہ میں سب کچھ برداشت کیا جاتا ہے ، ایسے لوگوں سے آپ یہ فرمادیا کریں کہ میرا معاملہ اللہ کے حوالہ ہے ، اگر میں حرام کھارہا ہوں تو اس کی سزا مجھ کو ملے گی ، ان سے آپ کچھ تعرض نہ کریں ، کہتے کہتے تھک جائیں گے ، اللہ پاک فضل فرمائے۔ شر سے بچنے کے لئے ہر نماز کے بعد یا سبوح یا قدوس ۲۵ بار پڑھ لیا کریں ۔ صدیق احمد