مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
تین چار ماہ اور یہیں گذارو ، میرا بالکل دل نہیں لگتا میں کیا کروں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ دعاء کر رہاہوں اللہ پاک فضل فرمائے ۔ والد صاحب کے مشورہ پر عمل کیجئے ، کوشش کیجئے وہاں آپ کے ذریعہ دین کا کام ہو ، اخلاص کے ساتھ محنت کرتے رہیے ، اللہ پاک آپ کی مدد فرمائے ۔ صدیق احمددینی ادارہ قائم کرنے کے سلسلہ میں ایک ضروری امر کی احتیاط مکرمی السلام علیکم عزیزم مولوی ۔۔۔۔۔۔۔ صاحب یہاں تشریف لائے اور اپنے والد کا خط دیا ان کا ارادہ یہ ہے کہ ایسا ادارہ قائم کریں کہ جن کا امدادی داخلہ دوسرے مدارس میں نہیں ہوتا ان کو داخل کیا جائے ، نصاب بھی ایسا ہو جس کو پڑھ کر دوسرے مدرسہ میں آسانی سے داخلہ ہوجائے ، میں نے ان سے عرض کیا کہ ’’سمرہ ‘‘ میں جو مدرسہ ہے ان حضرات کو اس سے اتفاق ہونا چاہیے ، اختلافی شکل نہ ہو ، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی اختلاف نہیں ، ہم مشورہ سے کام کریں گے ۔ یہ خط اس لئے لکھ رہا ہوں کہ آپ حضرات مطلع فرمائیں کہ اس میں آپ لوگوں کو کوئی اعتراض تو نہیں ہے ۔ صدیق احمد ایک صاحب کو تحریر فرمایا۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حالات کا علم ہوا ، اللہ پاک فضل فرمائے مدرسہ کے لئے دعاء کررہاہوں ، کوئی اختلافی شکل نہ پیدا نہ ہونے پائے ۔ سب حضرات سے ملتے رہیے ، میری صحت کے لئے دعاء کیجئے ۔ صدیق احمد