مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
لائیے ، میں اس علاقہ میں آپ کو لے جائوں ، اس وقت اندازہ ہوگا کہ یہاں کتنی سخت ضرورت ہے ۔ احقر صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ، ھتورا ۔ باندہ ۴؍ رمضان ۱۴۱۷ھایک مدرسہ کا معائنہ بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمد للہ وکفی وسلام علی عبادہ الذین اصطفیٰ ۔ مدرسہ باب السلام میں حاضری کی سعادت حاصل ہوئی، اس ادارہ میں طلبہ اور طالبات کی تعلیم اور تربیت کا اچھا نظم ہے ، ضرورت ہے کہ ایسے ادارے ہر شہر میں ہوں ، اس قسم کے ادارے چلانے والے حضرات یہاں آکر کچھ دن قیام کریں تاکہ اپنے اپنے علاقے میں اسی نہج پر کام کریں ۔ اللہ پاک ادارے کو ہر اعتبار سے ترقی عطاء فرمائے ، اور تعاون کرنے والے حضرات کے کاروبار میں برکت عطاء فرمائے ۔ احقر صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ،ھتورا ، باندہ ، یوپی ۱۳؍ شوال ۱۴۱۳ھایک مدرسہ کے لئے اپیل بسم اللہ الرحمن الرحیم حامدا ومصلیا ً ومسلماً ضیاء العلوم برئی پورہ ضلع بیگوسرائے دینی مدرسہ ہے ، اس بستی اور اس کے قرب وجوار میں کوئی دینی ادارہ نہیں تھا ، الحمد للہ اس کی وجہ سے بستی اور اس کے اطراف میں دینی فضا پیدا ہوئی ، اس کے طفیل میں مسجد کی تعمیر ہوئی، الحمد للہ طلبہ بھی اچھی تعداد میں ہیں اور روز افزوں ترقی ہے مگر