مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
حضرت اقدس مفتی عبد الرحیم صاحب لاجپوری ؒ کے نام لندن سے بعض احباب نے حضرت اقدس کو رمضان شریف میں اپنے یہاں بلانے کی درخواست کی تھی ، حضرت مفتی صاحب نے بھی سفارشی خط ارسال فرمایا تھا ، حضرت اقدس نے لندن کے احباب کو علاحدہ جواب تحریر فرمایا اور حضرت مفتی صاحب کی خدمت میں مندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا ۔ مخدومی حضرت والا دامت برکاتہم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خدا کرے مزاج بعافیت ہو ۔ اس سال کئی باربیماری کا حملہ ہوا جس کی وجہ سے حضرت کی زیارت کے لئے بھی حاضر نہ ہوسکا ۔ حضرت والا میرے ذمہ مدرسہ کا بہت کام رہتا ہے ۔ رمضان میں کاموں میں بہت اضافہ ہوجاتا ہے ۔ لندن سے خط آیا تھا اس کا جواب تحریر کر دیا ہے احقر کی تمنا ہے کہ حضرت والا ایک بار یہاں مدرسہ میں تشریف لا کر دعاء فرمادیں ۔ حضرت کے فیوض سے اس علاقہ کے لوگ بھی مستفید ہوں ۔ اس کے لئے جو ممکن سہولت ہو سکتی ہے انشاء اللہ اس سے دریغ نہ ہوگا ۔ سفر کے لئے جو موسم مناسب ہو تجویز فرمالیں ۔ احقر صدیق احمد خادم مدرسہ عربیہ ہتورا۔ باندہتاریخ دینے کے بعد مجبوری کی وجہ سے شرکت سے معذوری اور اس کی اطلاع بسم اللہ الرحمن الرحیم مکرم بندہ زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ میں اس وقت بہت پریشان ہوں ، میرا چھوٹا لڑکا ایک عرصہ سے بیمار ہے اس وقت لکھنؤ