مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
فصل سفارشی خطوط سفارش کا ایک طریقہ ایک مفتی صاحب نے لکھا کہ میں فلاں مدرسہ میں پڑھاتا تھا ، کسی ضرورت سے گھر آگیا ، کچھ دن سلسلہ موقوف رہا ، اور اب فلاں مدرسہ میں ضرورت ہے اس مدرسہ کے لوگ آپ کے پاس آئیں گے ، آپ سے گذارش ہے کہ میرے لئے سفارش تحریر فرمادیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ وہاں درخواست دیں ، وہ مجھ سے اگر دریافت کریں گے ، تو آپ کا نام پیش کردوں گا، آپ کے لئے دعاء کر رہا ہوں ۔ صدیق احمدسفارشی خط کی درخواست پر ایک طالب علم نے لکھا کہ فلاں مدرسہ میں امدادی داخلہ چاہتا ہوں آپ سے گذارش ہے کہ خط لکھ دیجئے ، تاکہ امدادی داخلہ ہوجائے ،حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم دعاء کر رہا ہوں ۔ کس کے نام خط لکھ دوں ، آپ وہاں جاکر داخلہ لیجئے ، انکار کریں تو پھر لکھئے ، وہاں کے قانون کے خلاف کوئی کام نہ کرائیے صدیق احمد