مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
حضرت نے اس خط کا مندرجہ ذیل جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرے سامنے جو حالات تھے اور جس کا مجھے اندیشہ ہے کہ حضرت کو مجھ سے تکدر نہ ہو اس کا اظہار میں نے کر دیا ہے ، آپ مجھ سے ناراض ہوں تو میں آپ کی ناراضگی کو دیکھوں یا اپنی تباہی کو دیکھوں ۔ آپ چاہتے ہیں میں ان کو بھی ناراض کر دوں آپ تو ناراض ہیں حضرت کو بھی ناراض کردوں ۔ ایسے آدمی کو بلانے سے کیا فائدہ ۔ آپ کو میری تحریر سے تکلیف پہونچی معافی چاہتا ہوں ۔ آئندہ آپ خط نہ لکھیں ۔ صدیق احمدمدرسہ کے اوقات میں وقت نکالنا مشکل ہے ہمارے حضرت لوگوں کی اصلاح اور تبلیغ دین کے لئے بکثرت اسفار فرماتے ہیں لیکن مدرسہ کا اور اسباق کا نقصان برداشت نہیں فرماتے ، اور بکثرت فرماتے ہیں کہ لوگوں کے نزدیک اسباق کی اہمیت نہیں ۔معمولی وجہ سے سفر کر کے اسباق کا ناغہ کر دیتے ہیں ، مدرسہ کھل جانے اور اسباق شروع ہوجانے کے بعد حضرت کی پوری کوشش یہی ہوتی ہے کہ اب اسفار کم سے کم ہوں ، ایک صاحب عرصہ سے حضرت سے تاریخ کے لئے اصرار فرمارہے تھے ، حضرت نے ان کو جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء کر رہاہوں اللہ پاک کامیاب فرمائے ، مدرسہ کھل گیا ہے اب وقت نکالنا بہت مشکل ہے ، یہاں بہت کام ہے ، آنا ہوا تو انشا اللہ آپ سے ملاقات کروں گا ۔ صدیق احمدوعدہ کا لحاظ اور چھوٹے مدرسوں کی رعایت ایک بہت بڑے ذمہ دار با حیثیت عہدیدار صاحب نے حضرت اقدس کو اپنے یہاں جلسہ میں شرکت کی دعوت دی لیکن اسی تاریخ کو حضرت دوسری جگہ جانے کا وعدہ فرماچکے تھے اس