مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
ایک طالب علم نے تحریر کیا کہ میں ندوۃ میں دو سال سے فیل ہورہا ہوں ، گھر والے ایک سال سے زائد پڑھنے کی مہلت نہیں دے رہے ، آپ کچھ ایسا فرمادیجئے ، کہ ندوہ میں داخلہ ہوجائے ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم دعاء کر رہا ہوں ۔ وہاں داخلہ نہ ہو تو کسی دوسرے مدرسہ میں پڑھ لیجئے۔ صدیق احمدداخلہ کے لئے سفارشی خط لکھنے کی فرمائش اور حضرت کا جواب ایک طالب علم جو مظاہر علوم سہارنپور میں زیرتعلیم تھے انہوں نے تحریر فرمایا کہ یہاں مدرسہ کے حالات ٹھیک نہیں ہیں ، اور خراب ہوتے ہی چلے جارہے ہیں ، یہاں تعلیم میں دل نہیں لگتا ، اس لئے آئندہ دار العلوم دیوبند جانے کا ارادہ ہے ، حضرت سے مشورہ چاہتا ہوں ، میری رہنمائی فرمائیں ، اور دارالعلوم داخلہ کے لئے کوشش فرمائیں ، حضرت مفتی محمود صاحب کے نام ایک پرچہ تحریر فرمادیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ برادرم السلام علیکم آپ استخارہ کرلیں ۔ اس کے بعد اس پر عمل کریں ۔ آپ نے دیوبند میں داخلہ آسان سمجھ لیا ہے ۔ ایک سال گذارنا مشکل ہے ، دل لگانے سے لگتا ہے ۔ صدیق احمدسفارش لکھنے میں محتاط انداز ایک طالب علم جو فارغ ہو کر آئے تھے ، حضرت کو ان کے حالات سے بھی واقفیت تھی ، انہوں نے متعدد خطوط حضرت کی خدمت میں ارسال کئے ، اور اصرار سے لکھا کہ فلاں مدرسہ میں پڑھانے کے لئے سفارش لکھ دیجئے ۔حضرت نے مندرجہ ذیل الفاظ سے سفارش لکھی۔