مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
ایک مدرسہ کے لئے اپیل بسم اللہ الرحمن الرحیم حامداً ومصلیا ً ومسلماً مدرسہ عربیہ۔۔۔۔۔۔۔۔ دینی ادارہ ہے ، ابھی ابتلائی اور ابتدائی دور میں ہے ، اکثر مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ، وسائل آمدنی بہت محدود ہیں ، تمام حضرات سے گذارش ہے کہ اس کا تعاون فرمائیں ۔ احقرصدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ،ھتورا۔ باندہ یکم جمادی الاخری ۱۴۱۶ھپنّا ایم، پی میں قیام مدرسہ کی کوشش ایم ۔ پی میں دینی مدارس کا فقدان ہے ، حضرت نے بڑی جد وجہد سے پنّا کے لوگوں کو تیار کیا اور ایک مدرسہ قائم فرمانے کی کوشش فرمائی ۔ پنّا کے لوگوں کو اس پر آمادہ کیا ، الحمد للہ حضرت کی کوشش سے مدرسہ قائم ہوا۔ اس سلسلہ میں حضرت نے جو خط اور مدرسہ کے لئے اپیل اور اپنے شاگرد کے نام شخصی پرچہ تحریر فرمایا وہ درج ذیل ہے ۔ جناب بھائی اصغر ایڈوکیٹ صاحب السلام علیکم خدا کرے خیریت ہو ، پنّا میں مدرسہ کے لئے علیحدہ کوئی زمین تلاش کیجئے، انجمن والی زمین کم ہے ، کم از کم اتنی زمین ہو کہ اطراف کے لڑکے رہ سکیں ۔ معلوم نہیں کس نے ان کے نام پرچہ لکھا ہے ، مجھے خبر بھی نہیں ۔ صدیق احمد