مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
میں داخل ہے ، میرے نواسے کو ہڈی کی ٹی بی ہو گئی ہے ، نواسی کے گرد ے خراب ہیں ان سب کو لکھنؤ لے جاکر دکھانا ہے ، مدرسہ کے ایک لائق مدرس سخت بیمار ہیں کانپور میں داخل ہیں ، میرے بھتیجہ کا اکسیڈنٹ ہوگیا ہے ، وہ بھی کانپور میں ہے ، میں مدرسہ کے کام اور اسباق کی وجہ سے ان مریضوں کے پاس رہ نہیں سکتا جاکر انتظام کر کے واپس آجاتا ہوں ، آپ کے یہاں فون کرنا چاہا لیکن نہیں ہوسکا ، مولوی فضیل صاحب جو دہلی میں ہیں ان سے فون پر بات ہوگئی تھی انہوں نے فرمایا تھا کہ میں اجراڑہ اطلاع کردوں گا ، دوسرے دن فون کیا ، اور فرمایا کہ میں نے اطلاع کر دی ہے ، ڈھبارسی سے کچھ لوگ آئے تھے ان کو میں نے خط لکھ کر دیا تھا انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ میں جاتے ہی خط پہنچادوں گا ، آپ کے یہاں کچھ دن کے بعد حاضر ہوں گا ، امید ہے کہ ۱۲؍ جون کو کسی وقت یا ۱۳؍ جون کو بعد فجر آپ کے یہاں حاضر ہوں گا ، میرے حالات ایسے نہیں کہ حتمی وعدہ کر سکوں اس لئے آپ شہرت نہ کیجئے مقصود تو مدرسہ کے طلباء کے سامنے کچھ عرض کرنا ہے ، شہرت میں آپ کو بھی پریشانی ہوتی ہے ، اور مجھے پشیمانی ہوتی ہے ، اس لئے شہرت نہ دیں ۔ اس وقت آپ نے جس تاریخ پر پہنچنے کی اطلاع لوگوں کو کر دی ہے ، ابھی وقت ہے ان حضرات کو مطلع کردیں کہ مجبوری کی وجہ سے ان تاریخ میں پہنچنا ملتوی ہوگیا ، میرے لئے دعاء کیجئے ۔ صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ھتورا باندہایک جلسہ کے لئے دعائیہ کلمات ایک مدرسہ والوں نے حضرت والا کو جلسہ میں مدعو کیا ، حضر ت کی تاریخ خالی نہ تھی ، ان لوگوں نے لکھا کہ حضرت اقدس جلسہ کے لئے کچھ کلمات تحریر فرمادیں حضرت نے مندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا ۔ باسمہ سبحانہ وتعالی مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اجلاس کا علم ہوا ، اللہ پاک ہر اعتبار سے اجلاس کوکامیاب فرمائے اور مدرسہ کو ظاہری اور باطنی ترقی عطاء فرمائے ۔