مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
چندہ کرنے پر انعام چلہ میں جانے کی مدت کی تنخواہ دی جائے یا نہیں (۱) ایک صاحب نے لکھا کہ چلہ یا چار ماہ میں وقت دینے والے معلم صاحبان کی تنخواہ مدرسے سے دے سکتے ہیں یا نہیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی السلام علیکم اگر مدرسہ کا قانون ہو تو دے سکتے ہیں ورنہ نہیں ۔ (۲) اور تحریر فرمایا کہ معلمین مدرسہ چندہ کریں تو تنخواہ کے علاوہ بطور انعام کچھ رقم دینا کیسا ہے ؟ حضرت نے جواب تحریر فرمایا دے سکتے ہیں ۔ (۳) اور تحریر فرمایا احقر بھی چندہ کرتا ہے اور احقر کو بھی انعام ملتا ہے ، لے سکتا ہے یا نہیں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مدرسہ دے تو لے سکتے ہیں ، اس میں کیا حرج ہے۔ صدیق احمدسفیر سے کچھ طے نہ ہوا ہو تو کتنا معاوضہ دیا جائے ایک مدسہ کے ذمہ دار صاحب نے لکھاکہ مدرسہ کے چندہ کیلئے سفیر صاحب کو مقرر کیا گیا، لیکن ان کا معاوضہ کچھ طے نہیں کیا گیا ،ان کو معاوضہ کس طرح اور کتنا دیا جائے ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ عزیزم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ معاوضہ جتنا مناسب ہو دے دیجئے، جس میں وہ خوش ہوجائیں ۔ صدیق احمد