مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
لئے ان عہد یدار صاحب کو معذرت کے ساتھ مندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا۔ از جامعہ عربیہ ہتورا ، باندہ مکرم بندہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ مجھے پہلے سے علم نہ تھا ، اس لئے ان تاریخوں میں دوسری جگہ وعدہ کر لیا ہے ، انشاء اللہ اس کی تلافی ہوجائے گی ، شوال کے بعد جب بھی آپ حکم فرمائیں گے ، حاضر ہوجائوں گا ۔ احقر صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ، ھتورا باندہمجھے جلسہ کا پابند نہ بنائیے ایک مدرسہ جو حضرت ہی سے متعلق تھا ، اہل مدرسہ نے بڑے اصرار کے ساتھ حضرت اقدس سے جلسہ میں شرکت کی درخواست کی ، اور دوسرے لوگوں نے بھی جلسہ میں تشریف لانے کی تمنائیں ظاہر کیں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے جلسوں میں نہ بلائیے یہ اختیار دے دیجئے کہ جب موقع ہو مدرسہ میں حاضر ہوجائوں ۔ طلبہ کے سامنے کچھ عرض کر دوں ، دو تین سال کے تقاضے تھے ان کو (شعبان میں ) پورا کر نا ہے ۔ رمضان المبارک تک بالکل فرصت نہیں ۔ صدیق احمدجلسہ کے پروگرام میں کھانے کا پابند نہ بنائیے مکرم بندہ زید کرمکم السلام علیکم کھانے کا میں کہیں وعدہ نہیں کروں گا ، جہاں وقت ہوگا کھالوں گا ، دو روٹی چاہیے ،