مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
رحمۃاللہ علیہ کو جو مقام محبوبیت عطاء فرمایا تھا ، اب بھی اس کے اثرات بحمد للہ تعالی باقی ہیں ، آپ حضرات توکلا ً علی اللہ سفر کریں انشاء اللہ کامیابی ہوگی ۔کئی روز سے بیمار ہوں دعاء کی درخواست ہے ۔ احقرصدیق احمدضرورت کے وقت مخصوص افراد کے نام ایک صاحب نے بہت دور سے بڑی پریشانی کا خط لکھا کہ مجھے ایک ہزار روپئے کی شدید ضرورت ہے ، آپ میری زکوۃ وصدقات سے مدد فرمائیں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حالات کا علم ہوا ، دعاء کر رہا ہوں ، اللہ پاک آپ کی پریشانی دور فرمائے ، وہاں کے کچھ اہل ثروت حضرات کے نام لکھ کر بھیج دیجئے ، ان کے نام خط لکھ دوں گا ۔ صدیق احمدایک مدرسہ کے لحاف کے لئے اپیل سہارنپور گنگوہ علاقہ سے کچھ حضرات تشریف لائے اور عرض کیا کہ ہمارے مدرسے میں کافی تعداد میں طلبہ زیر تعلیم ہیں ، ان کے لئے لحاف کا کوئی انتظام نہیں ، اس علاقہ میں سردی بہت ہوتی ہے ، کچھ لوگوں کے نام آپ سفارشی خط تحریر فرمادیں تاکہ وہ لحاف کا انتظام کردیں ، حضرت اقدس نے ان کی درخواست کے مطابق مندرجہ ذیل اپیل تحریر فرمائی ۔ جناب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خدا کرے مزاج بعافیت ہو ، حامل رقعہ ھذا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی طرف سے تشریف لائے ہیں ، اس مدرسہ سے آپ حضرات واقف ہیں ، ایک عرصہ سے دینی خدمات میں مشغول ہے ، ماشاء اللہ ہر اعتبار سے ترقی ہے ، تقریبا پانچ سو طلبہ کے اخراجات مدرسہ ہی برداشت کر رہا ہے ، وہاں سردی