مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
عزیزم السلام علیکم اگر وہاں ضرورت ہو تو ضرور مدرسہ قائم کیجئے ۔ دعاء کر رہاہوں ۔ صدیق احمد ایک ذی استعداد نوجوان عالم بہار سے حضرت کی خدمت میں جگہ کی تلاش میں حاضر ہوئے جہاں عربی کی درسی کتابیں پڑھانے کا بھی موقع ملے ۔ واپس جاکر ان صاحب نے حضرت کی خدمت میں پھر خط لکھا ، حضرت نے ان کے حالات کے مطابق جواب تحریر فرمایا۔ برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ سے زبانی گفتگو ہو چکی ہے ۔ بہتر یہ ہے کہ آپ اپنے وطن میں کوئی ادارہ قائم کریں اور علاقہ کے لڑکوں کو لاکر تعلیم دیں ، اس میں انشاء اللہ آپ کے لئے ہر طرح خیر ہو گی ، کتابیں بھی کچھ دن کے بعد پڑھانے کے لئے مل جائیں گی ۔ صدیق احمدہمت کیجئے مدرسہ چلائیے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ میں اپنے علاقہ میں ہوں کچھ کام کرنے کی ہمت نہیں پڑتی، بزدلی اور احساس کمتری کا شکار ہوں ۔ کیسے کام کروں ۔ کوئی جگہ پڑھانے کی بتادیجئے۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم کچھ ہمت سے کام لیجئے ، بغیر اس کے تو کوئی کام نہیں ہوتا ، کھانے کے لئے بھی کچھ محنت کرنی پڑتی ہے ۔ یہاں علاقہ میں ایک اچھا مدرسہ ہے ، اگر آپ اس کی نگرانی کر سکیں تو تشریف لے آویں ۔ صدیق احمد