مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
لفظوں میں تحریر فرمادیں تاکہ رمضان میں انجمن کے اشتہار میں آپ کا تصدیق نامہ صاف لفظوں میں شائع کیا جاسکے ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ آپ کن الفاظ میں تصدیق چاہتے ہیں ، دوسرے حضرات کا تصدیق نامہ لکھ کر بھیج دیجئے، ان کو دیکھ کر میں بھی اسی طرح تصدیق کردوں گا ، جلد ہی بھیج دیجئے۔ صدیق احمدکسی انجمن کی تائید کرنے میں احتیاط مہاراشٹ کے ایک علاقہ میں بعض لوگوں نے اصلاح معاشرہ کی انجمن قائم کی ، اس میں حضر ت سے دعاء کی درخواست کے بعد یہ اجازت چاہی کہ آپ کی طرف سے انجمن کی تصدیق وتائید اور دعائیہ کلمات شائع کردئیے جائیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم انجمن کے اصول اور ضوابط میرے پاس بھیج دیجئے میں دیکھ لوں ۔ صدیق احمداطمینان کے بغیر تصدیق وتائید کرنے سے احتیاط ایک صاحب نے اپنے مدرسہ کے حالات تحریر فرماکر حضرت سے ایک تصدیق لکھا نا چاہی تاکہ چندہ وغیرہ میں سہولت ہو ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم میں نے مدرسہ ابھی دیکھا نہیں ، آپ ان حضرات کی تصدیق بھیج دیجئے ، جو مدرسہ دیکھ چکے ہیں ، اس پر میں بھی کچھ لکھ دوں گا۔ صدیق احمد