مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
عین وقت پر ایسے حالات پیش آجاتے ہیں کہ میں مجبور ہوجاتا ہوں اس میں میری اور بلانے والے کی بدنامی ہوتی ہے ۔ مدرسہ میں حاضری سعادت کی بات ہے ، وقت نکال کر حاضر ہوجائوں گا، مدرسین اور طلباء کے سامنے کچھ عرض بھی کر دوں گا ۔ صدیق احمدجلسہ کی تاریخ متعین نہ کر سکوں گا مکرمی زید کرمکم السلام علیکم شوال میں حتمی تاریخ نہ متعین کر سکوں گا ۔ آپ خط لکھیں ، اس وقت کے جیسے حالات ہوں گے اس کے اعتبار سے تاریخ متعین کی جائے گی ، جلسوں کے لئے طے کیا ہے کہ یقینی وعدہ نہیں کروں گا ، عین وقت پر پریشانی ہوجاتی ہے مجھے شرمندگی ہوتی ہے صحت بہت خراب ہوگئی ہے ایسی حالت میں کیسے وعدہ کروں گا ، کوئی مانع نہ پیش آیا تو حاضر ہوجائوں گا ۔ صدیق احمدانگلینڈ سے دعوت نامہ کے جواب میں مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے بڑی ندامت ہوتی ہے آ پ حضرات اپنی عقیدت کی بناء پر برابر خطوط لکھتے رہتے ہیں میں بہت مجبور ہوں میرے ذمہ اسباق بہت ہیں مدرسہ کا کام اب بہت ہوگیا ہے ، ایک قابل مدرس کا انتقال ہوگیا ہے ان کی کتابیں بھی میرے ذمہ ہیں ، میرا نکلنا بہت مشکل ہے ۔ اکابر پہنچتے رہتے ہیں ، اللہ پاک ان کے فیوض وبرکات سے سب کو منتفع فرمائے ۔ صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ھتورا باندہ