مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ باسمہ سبحانہ وتعالی مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ دعاء کر رہا ہوں اللہ پاک مدرسہ کو ہر قسم کے شر سے محفوظ فرمائے ، ہر جگہ کے حالات خراب ہیں ، روزانہ مدرسہ میں دعاء کرائیے ۔ یس ٓ شریف کا ختم کرائیے۔ صدیق احمدمخالف پارٹی کے شر سے حفاظت کے لئے ایک صاحب نے لکھا کہ مخالف پارٹی ہمارے یہاں الیکشن میں جیت گئی ہے ، اب ان کا ارادہ مدرسہ کو نقصان پہنچانے کا ہے ، سخت خطرہ اور بڑی تشویش ہے دعاء فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ دعاء کر رہا ہوں اللہ پاک آپ حضرات کو اور مدرسہ کو ہر قسم کے شر ور وفتن سے محفوظ فرمائے ۔ سورہ یٰس ٓ شریف روزانہ پڑھ کر دعاء کرایا کریں ۔ کبھی کبھی ’’یا سلام ‘‘ کا وظیفہ پڑھواکر دعاء کرائیں ۔ صدیق احمداپنے کام میں لگے رہئیے کسی کے کہنے کی پرواہ نہ کیجئے ایک صاحب کو تحریر فرمایا ۔ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء کر رہا ہوں اللہ پاک فضل فرمائے ، اور آپ کی نصرت فرمائے ، آپ اپنا کام کرتے رہیں لوگ کیا کہتے ہیں اس کی طرف توجہ نہ کیجئے۔ صدیق احمد