مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
اخلاص اور محنت سے کام کرتے رہیے ، انشاء اللہ مقصد میں کامیابی ہوگی ۔میں بھی دعاء کر رہا ہوں ۔ صدیق احمدجلسہ میں شرکت کا غیر یقینی وعدہ مکرم بندہ جناب مولانا محمد سجاد صاحب دام کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں اس وقت بیمار ہوں ، پندرہ یوم ہوگئے پیر میں سخت تکلیف ہے کھڑے ہونے میں اور چلنے میں بہت درد ہوتا ہے ، مسجد کے کمرہ میں قیام ہے تاکہ مسجد کی جماعت نہ چھوٹے ، آپ اکتوبر میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں ، خدا کرے حالات ٹھیک ہوں ، میں سفر کے قابل نہیں رہا ، اگر جلسہ کی پابندی نہ کریں تو میں اپنے طور پر اپنے کرایہ سے وقت نکال کر حاضر ہو سکتا ہوں ، اس میں مدرسہ کا کچھ بھی خرچ نہ ہوگا ، جلسہ میں تاریخ دینے کے بعد وقت پر ایسی مجبوری پیش آجاتی ہے جس سے پریشان ہو جاتا ہوں ، نہ پہنچ سکا تو بلانے والے کی بدنامی ہوتی ہے کہ اشتہار میں لوگ غلط بیانی کرتے ہیں ، اگر کوئی مانع نہ پیش آیا تو جلسہ میں بھی حاضر ہوسکتاہوں ، میں بہت مصروف رہتا ہوں ہوسکتا ہے کہ مجبوری کی وجہ سے حاضری نہ ہوسکے ، ابھی کافی وقت ہے ، اُس وقت معلوم نہیں کیا صورت پیش آئے اس لئے آپ میرے نام کے آگے لکھ دیں کہ حاضری کی امید ہے ۔ آپ کے مدرسہ کے لئے دعاء کر رہاہوں ۔ صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ھتورا باندہوعدہ کی وجہ سے سخت تکلیف میں بھی سفر مکرمی جناب حافظ سرور صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرا حال ویسا ہی ہے اب تکلیف میں اضافہ ہورہا ہے لیکن یہ تکلیف دوسرے قسم کی ہے ،