مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
باب ۵ مدرسوں کے سالانہ جلسے اور افتتاح بخاری وختم بخاری کے جلسے جلسہ کس موسم میں کرنا چاہئے اور کیسے علماء کو بلانا چاہئے ایک صاحب نے اپنے مدرسہ میں جلسہ کرانے کا ارادہ کیا اور اس سلسلہ میں حضرت سے مشورہ کیا کہ جلسہ کب اور کس مہینہ میں مناسب رہے گا؟ اور جلسہ میں کن کن علماء کو دعوت دوں ؟ اور مدرسہ کی ترقی کے لئے دعاء کی درخواست کی ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اللہ پاک مدرسہ کو ہر اعتبار سے ترقی عطاء فرمائے ۔ (۱) جلسہ تو گرمیوں میں مناسب رہے گا وہاں کے حالات کے اعتبار سے جو وقت مناسب ہو اس میں کر لیا جائے ۔ (۲) اس کی رعایت ہوکہ اطراف کے لوگ بھی آسانی سے آسکیں ۔ کسانوں کو فرصت ہو ۔ (۳) علماء کرام اور ان کے مزاج سے آپ واقف ہیں ، جن کے بلانے میں آپ کو پریشانی نہ ہو ۔ (۴) اور وہاں کے حالات کے اعتبار سے ان کا آنا مفید ہو ایسے حضرات کو دعوت دی جائے ۔ صدیق احمد جامعہ عربیہ ھتوراباندہکسی علاقہ میں اجتماع یا جلسہ میں شرکت کرنے میں ضروری امر کا لحاظ ہمارے حضرت اقدس دامت برکاتہم کا معمول ہے کہ کسی علاقہ میں اجتماع وجلسہ میں اس وقت تک شریک نہیں ہوتے جب تک کہ اس علاقہ کے کبار علماء اکابر ومشائخ کی شرکت اور