مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
بھی تحریر فرمایا کہ میں حاضر تو ہوں گا لیکن سنگ بنیاد مولانا طلحہ صاحب (حضرت شیخ الحدیث ؒ کے صاحبزادہ ) رکھیں گے ۔ او رمندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا ۔ باسمہ سبحانہ وتعالی مکرم بندہ زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ احقر انشاء اللہ ۳۰؍ مارچ تک سہارنپور حاضر ہوجائے گا اسی دن مجھ کو اپنے کام سے فارغ کر کے اجازت دے دیجئے ، ۴؍ بجے شام کو دہلی سے باندہ کے لئے ٹرین ہے اسی سے واپسی ہے ۔ بہتر یہ ہے کہ آپ اپنا نظام بھیج دیجئے کہ سنگ بنیاد کس وقت ہے اس میں میرے لئے اپنا نظام سفر طے کرنے میں آسانی ہوگی ، جواب کے لئے کار ڈ ارسال خدمت ہے۔ حضرت مولانا طلحہ صاحب دامت برکاتہم سنگ بنیاد رکھیں گے ، احقر ان کے خادم کی حیثیت سے ساتھ رہے گا ، حضرت شیخ الحدیث اور دیگر پرسان حال کی خدمت میں سلام عرض کریں ۔ صدیق احمدمعذرت کا خط حضرت اقدس نے تاریخ مقرر فرمادی تھی جس کا ذکر گذشہ خط میں ہے ۔ لیکن بعض عوارض کی وجہ سے اس کو ملتوی بھی فرمادیا ان عوارض کا تذکرہ خود خط میں موجود ہے جو درج ذیل ہے ۔ باسمہ سبحانہ تعالی مکرم بندہ جناب مولانا عاقل صاحب دام کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خدا کرے خیریت ہو ، مولوی ماجد کا خط بہت پہلے سنگ بنیاد کے سلسلے میں آیا تھا اس کے بعد فون سے بھی بات ہوتی رہی ، ان کو آپ سے نسبت ہے اس لئے میرے لئے وہ قابل احترام ہیں ، میں نے منظور بھی کر لیا تھا ، لیکن پرسوں سے کئی جگہ سے فون آرہے ہیں کہ ہمارے یہاں فلاں تاریخ کو سنگ بنیادہے آپ سے رکھوانا چاہتے ہیں ہر ایک کی تاریخ الگ ہے ، میرے لئے بڑی پریشانی ہوگئی ۔